مشکل ہے
(کلام/ممتازملک۔پیرس)
☀️اتنی وعدہ خلافیاں کی ہیں
اب تیرا اعتبار مشکل ہے
☀️پہلے زخموں کی ٹیس باقی ہے
اب کریں پھر سے پیار مشکل ہے
☀️دوسرے کے لیئے جو غم بوئے
اس کو آئے قرار مشکل ہے
☀️جو لکھا ہے نصیب میں اپنے
اسے سے راہ فرار مشکل ہے
☀️زندگی سے بڑی سزا کوئی
ماننا یہ ہی یار
مشکل ہے
مشکل ہے
☀️خود سے راہیں تلاش کرنی ہیں
تجھ پہ اب انحصار مشکل ہے
☀️اشک شوئی کریگا وہ ممتاز
دل کو یہ انتظار
مشکل ہے
مشکل ہے
......
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں