ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 15 مارچ، 2025

بےشرم۔ کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

شرما شرمی کرتے کرتے کوئی معاملہ، کوئی مسئلہ، کوئی گتھی اتنی الجھ جائے کہ اس کے آگے صرف بربادی اور تباہی ہو تو وہاں بے شرم بن جانا چاہیئے ۔
بات پوری پہنچانے کے لیئے بے شرم بننا پڑے، کچھ گالیاں سننی پڑیں، تو یہ ہونے والے نقصان سے بڑا نقصان نہیں۔
    (چھوٹی چھوٹی باتیں) 
         (ممتازملک. پیرس)


جمعہ، 13 دسمبر، 2024

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ کوٹیشنز

سچی بات ہے
ہر مخلص خسارے میں ہے اور ہر مطلبی مزے میں۔۔۔یہی دنیا کا سچ ہے۔
چھوٹی چھوٹی باتیں
ممتازملک.پیرس فرانس 

ہفتہ، 9 نومبر، 2024

چوہے۔ کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

ڈری ہوئی سہمی ہوئی مخلوق صرف چوہے پیدا کرتی ہے ۔ بہادر اور خومختار عورتیں ہی بہادروں کو جنم دیتی ہیں ۔ 
    (چھوٹی چھوٹی باتیں )
          ( ممتازملک۔پیرس)

منگل، 28 مئی، 2024

ڈر ۔ کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

           ڈر

کبھی کسی کے لیے خود کو اتنا مت گرائیں،
 کہ وہ یہ سوچ ہی نہ پائے کہ آپ بھی اسے چھوڑ کر جا سکتے ہیں،
 کیونکہ 
چھوڑ کر جانے کا یہ ڈر ہی ہمیشہ اسے آپ کی قدر کرنا سکھاتا ہے۔
     (چھوٹی چھوٹی باتیں)
          (ممتازملک۔ پیرس)

ہفتہ، 25 مئی، 2024

ذرا جھانکیئے۔ کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں


ان اولڈ ہاوسز میں جھانکیئے "یہ وہ ہیں جنہوں نے اپنی جوانیاں تن من دھن آپکو جوان کرنے کے لیئے وار دیا۔ "
   (چھوٹی چھوٹی باتیں) 
          (ممتازملک۔پیرس)

ہفتہ، 27 جنوری، 2024

بند۔ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں




🤔
ہم کسی کا منہ نہیں بند🙊 کر سکتے لیکن اپنے کان🙉 تو بند کر سکتے ہیں.
       (چھوٹی چھوٹی باتیں)
           (ممتاز ملک. پیرس)

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/