ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
سو لفظوں کی کہانی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
سو لفظوں کی کہانی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

بہتی محبت

بہتی محبت
ممتازملک  . پیرس

اسکا اپنی ماں سے رشتہ کھانا پکانے، کپڑے دھونے،صفائی کرنے اور اسے جیب خرچ دینے سے زیادہ کچھ نہیں تھا. جسے وہ محبت کا نام دیا کرتا تھا اور جب زندگی میں ان کاموں کا متبادل ملتا رہا یہ محبت بھی کم ہو کر بوجھ لگنے لگی. فون پر ماں سے بات کرنا بھی جان چھڑانے جیسا تھا.
آج ماں کی موت کی خبر نے اسکے وجود کو اندر سے یکدم خالی کر دیا،تنہائی کا احساس اتنی شدت سے اس پر حاوی ہوا کہ اسکی آنکھیں واقعی محبت بہانے لگیں، لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی.

جمعرات، 27 ستمبر، 2018

لنچ بکس

میرا لنچ بکس آپکے بیگ میں تو نہیں آ گیا آپی
جی نہیں بھاگو
دیکھ تو لیں پلیز
میں نے اپنا لنچ اسکے سامنے کھاتے ہوئے اسے جھاڑا..
گھر پر ہوم ورک کیلیئے کتابوں کیساتھ  اسکا لنچ بکس بھی نکل آیا. جسے دیکھ کر مجھے برا تو لگا اور مجھے اس سے معذرت بھی کرنی چاہئے تھی لیکن میں ٹہری ڈھیٹ.  معذرت اور میں ہو ہی نہیں سکتا.
جپکے سے اسکا لنچ بکس کچن میں رکھا اور امی سے اسکے بھول جانے پر جھاڑ بھی پلوا دی . کتنا مزا آیا . اسنے آنکھ دباتے ہوئے سہیلی کو  گویا اپنا کارنامہ سنایا .

ہفتہ، 4 مارچ، 2017

عشق اعتبار اور تباہی


سب نے منع کیا..
لیکن اس نے کسی کی ایک نہ مانی .
عشق کی پٹی اس کی آنکھوں پر باندھ کر، محبت کے اعتبار پر،
وہ اسے یہاں لاکر "میری آواز بند ہونے تک پٹی نہ کھولنے" کا وعدہ کر کے  وہ کہاں گیا..
جب اس نے آنکھیں کھولیں تو اسے معلوم ہوا کہ 
اف  خدایا
یہ میں کہاں آگئی
اب نہ وہ ہے
نہ اس کی آواز ہے
نہ اس کا ساتھ ہے
اور
نہ واپسی کا راستہ......
ممتازملک

جمعہ، 5 اگست، 2016

سگھڑاپا

آپ میں زبیدہ آپا کی روح سرایت کر گئی ہے شاید
ہائے سچی ....
کہاں وہ اتنی نفیس سگھڑ خاتون ..
کہاں میں کچجی. ..  برفباری تک میں میاں سے جھاڑ کھاتی ہوں کہ
" ملنگو جرابیں بھی پہننے کا آئٹم ہیں "
تو مزید " بزتی" سے بچنے کے لیئے جیب سے نکال کر دکھاتی ہوں کہ ہیں ہیں  جرابیں تو ہیں ابھی پہنتی ہوں .... 😂😂😂😉😉 . ممتازملک.  پیرس

منگل، 5 جولائی، 2016

شاپنگ


بیوی کی شاپنگ   ..
ممتازملک. پیرس

بھئی جلدی کرو مجھے دیر ہو رہی ہے سٹور میں دال  کا پیکٹ،  ہاتھ گاڑی میں رکھتے ہوئے وہ جلدی سے سودے کی لسٹ کو پڑھتے ہوئے گھی کا ڈبہ اٹھا رہی تھی کہ میاں کی آواز سنکر بولی بس بس ہو گیا
فون کی گھنٹی بجی تو میاں نے کان سے لگا کر چلتے چلتے دوست سے بات کی
ارے یار کچھ نہیں تمہیں تو پتہ ہے ان عورتوں کا ،
"شاپنگ "کے لیئے دکان میں گھس جائیں تو نکلنے کا نام نہیں لیتیں ....وہ بات کرتے کرتے دکان سے باہر نکل گیا اور بیوی کے کان میں ایک لفظ سیسہ  پگھلا گیا
گھر کا دال چاول گھی مرچیں اور بیوی کی "شاپنگ ".......
سو لفظوں کی کہانی

جمعرات، 16 جون، 2016

عبادت

عبادت
ممتازملک.پیرس

گلی میں ایک واٹر پمپ کی ضرورت ہے.
محلہ پیاس سے مر رہا ہے .
پڑوس میں سیریل حاجی صاحب سے درخواست ہے کہ دو لاکھ کا عمرہ پھر کرلیا بھائی اگلے مہینے یہ ایک لاکھ تیس ہزار کا پمپس لگوا دو .
استغفار کہہ کر حاجی صاحب نے اپنے گھر کا دروازہ بند کر لیا ....
پڑوس میں سیریل حاجی صاحب سے درخواست ہے کہ دو لاکھ کا عمرہ پھر کرلیا بھائی اگلے مہینے یہ ایک لاکھ تیس ہزار کا پمپس لگوا دو .
استغفار کہہ کر حاجی صاحب نے اپنے گھر کا دروازہ بند کر لیا ....

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/