ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
شاعری ۔ اردو شاعری، اور وہ چلا گیا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
شاعری ۔ اردو شاعری، اور وہ چلا گیا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 18 مارچ، 2023

دوبارہ / نعت ۔ شاعری ۔ اور وہ چلا گیا

دوبارہ

سرکار پھر بلا لیں ہم کو وہاں دوبارہ 
جس در سے دیکھ پاوں جنت کا میں نظارہ

یہ دل میرا ہے عآصی اور آپ  شافعی ہیں 
پھر دور آپ سے یہ کیسے رہے بیچارہ

 رب کو کیا ہے ناخوش ہم نے ہر اک عمل سے
راضی اسے کریں ہم سن لیجیئے خدارا

جس جاء پہ ہم کو کوئی رستہ دکھائی نہ دے
آقا وہاں پہ ہم نے ہے آپکو  پکارا 

حرص و ہوس میں گر کر خود کو تباہ کیا ہے
ہم جیسے بدنصیبوں کو آپ کا سہارا 

ظالم جہان والے دیتے نہیں ہیں جینے
دل ان کے ہاتھوں آقا اپنا رہا سیپارہ 

ممتاز کر گدائی آقائے دو جہاں کی
کیا بیچتا ہے پھر یہ حاسد سماج سارا
●●● 
 

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/