ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
اردو شاعری ۔ میرے دل کا قلندر بولے ۔ اشاعت 2013ء لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو شاعری ۔ میرے دل کا قلندر بولے ۔ اشاعت 2013ء لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 16 اگست، 2013

● (36) ہنستے ہوۓ ڈر جاتے ہیں / اردو شاعری۔ میرے دل کا قلندر بولے ۔ اشاعت 2013ء




(36) ہنستے ہوۓ ڈرجاتے ہیں


جانے کیا بات ہے ہنستے ہوۓ ڈر جاتے ہیں  
 چلتے چلتے ہوۓ رستے میں ٹہر جاتے ہیں  

 مارنے کے لیئے ہتھیار ضروری تو نہیں 
  ہم تو احساس کی شدت سے ہی مر جاتے ہیں 

   نام کے اپنوں نے تاعمر کیا ہے رسوا 
  اب تو ڈرتے ہوئے ہم اپنے بھی گھر جاتے ہیں  

  یہ الگ بات کہ ہم خود ہی فراموش کریں 
 کون کہتا ہے کہ حالات سنور جاتے ہیں 

  یوں نہ مغرور ہو تُو اپنی مسیحائی پر 
  زخم کی رسم ہے اک روز یہ بھر جاتے ہیں

   جھوٹ کا ساتھ نہ دینے کی قسم کھائی تھی 
 پھر بھی تیرے لیئے ہم سچ سے مُکر جاتے ہیں  

 کیا قیامت کا یہ احوال تجھے یاد نہیں  
 روئی کے گال سے پتھر بھی بکھر جاتے ہیں  

  لفظ کے کھیل میں ماہر تھے کبھی ہم بھی مگر
   اب تو صدیوں یونہی خاموش گزر جاتے ہیں  

  جو دیئے شب میں جلے انکو سنبھالو مُمتاز
  سارے چڑھتے ہوۓ سورج تو اتر جاتے ہیں
●●●
   شاعرہ: مُمتازملک 
مجموعہ کلام:
میرے دل کا قلندر بولے
اشاعت: (2013ء)
●●●
لنک کلک کیجیے ۔ غزل سنیئے 

https://youtu.be/s4coKY8Ot_c?is=72S49-vtFXYek1W6

 

● (2) حضور آگئے ہیں/ نعت ۔ اردو شاعری ۔ میرے دل کا قلندر بولے۔ اشاعت 2013ء


(2) حضور آگئے ہیں




حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں 
  حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں
   وہ طیبہ کی گلیاں وہ روضے کی جالی  
 نگاہیں میری بن گئی ہیں سوالی
  نگاہوں کا میری غرور آگئے ہیں
   حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں 

  وہ جن کے لیئے یہ  زمیں آسماں بھی
   جھکائے ہیں سر اور سجی کہکشاں بھی  
 وہ رنگوں کا لیکر ظہور آگئے ہیں  
حضور آگئے ہیں  حضور آگئے ہیں 

  وہ کیا تھی عنایت وہ کیا دلکشی تھی   
جو سب کی عقیدت کی وجہ بنی تھی
   وہ حسن و عمل کا شعور  آگئے ہیں
  حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں  
●●●  
کلام:مُمتاز ملک 
مجموعہ کلام:
 میرے دل کا قلندر بولے
اشاعت: 2014ء
●●●

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/