ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
اردو شاعری ۔ سراب دنیا ۔ اشاعت 2020ء لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو شاعری ۔ سراب دنیا ۔ اشاعت 2020ء لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 18 دسمبر، 2018

ماہ دسمبر ۔ اردو شاعری ۔ سراب دنیا ۔ اشاعت 2020ء


             ماہ دسمبر
   (کلام/ممتازملک۔پیرس)




🌨دے خود احتسابی کا موقع برابر
وہ جاڑے کا موسم وہ ماہ دسمبر

جوچلتی رہیں سال بھرتھم گئی ہیں
جو بہتی رہیں سال بھرجم گئی ہیں
نہیں ہے کوئی ایک یہ غم کئی ہیں
میرے حوصلے آزمانے کے دم پر

🌨وہ جاڑے کا موسم وہ ماہ دسمبر


یہ یادوں کا بھی کیا غضب سلسلہ ہے  
بظاہر جدا ہیں مگر دل ملا ہے
جہاں پاوں رکھا وہیں گل کھلا ہے
جو خوش رنگ قصے سناتا ہے امبر 

🌨وہ جاڑے کا موسم وہ ماہ دسمبر


بہت فائدے ساتھ لاتا یہ موسم
کہ اشکوں کو کھل کر بہاتا یہ موسم
جبھی شام لمبی بچھاتا یہ موسم
ہے سوچوں  پہ ممتاز قابض ستمگر
🌨وہ جاڑے کا موسم وہ ماہ دسمبر 
                    ۔۔۔۔۔۔۔                      

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/