پھر بہار آ گئی
وقت کے پیڑ پر کچھ نئی کونپلیں
پھر سے اگنے لگیں
پھر بہار آ گئی
وہ جو پتے گرے خاک میں مل گئے
لینے ان کی جگہ اور حصار آ گئی
مارچ ایسا رہا ماہ امید کہ
روشنی رنگ ممتاز
دامن میں لے کے قرار آ گئی
پھر بہار اگئی پھر بہار آ گئی
لیکے دامن میں اپنے قرار آ گئی
پھر بہار آ گئی پھر بہار آ گئی
وقت کے پیڑ پر کچھ نئی کونپلیں
پھر سے اگنے لگی کہ بہار آ گئ
نظم: (ممتازملک )
پیرس فرانس
۔۔۔۔۔۔