ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
چھوٹی چھوٹی باتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
چھوٹی چھوٹی باتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 13 مئی، 2023

کھلا خط

کھلا خط
ممتازملک ۔پیرس
جنرل عاصم منیر صاحب آپ کا ہنی مون دورانیہ اب ختم ہو چکا ہے اور آنکھیں کھول کر اپنے اندر پلنے والے سنپولیوں کو چن چن کر انکے انجام تک پہنچائیں ورنہ آپ بھی اپنے گھر جائیں ۔ پچھلے پچھتر سال سے یہ قوم آپ کو اس لیئے اپنا خون پلا پلا کر نہیں پال رہی کہ جب مشکل وقت آئے تو ہم آپکی پتلونوں کا جھنڈا لہرا کر دنیا کو دکھائیں کہ ہمارے ہاں مٹھی بھر دہشت گرد جب چاہیں ہماری بینڈ بجا کر چلے جائیں ۔ تمام اعلی فوجی قیادت جو آدھے سے زیادہ پاکستان کی سرزمین و کاروبار کی رجسٹریشن جیب میں لیئے گھومتی ہے، مرتے دم تک جونک بن کر ہمارا خون پیتی ہے اور وقت پڑنے پر ملک جل رہا ہو اور نیرو کی طرح بانسری بجا رہی ہو, "امب چوپنے" میں مصروف ہو۔ ایسے فوجی عہدیداروں اور شناخت شدہ تمام دہشت گردوں کے بشمول فتنہ خان کے ان سب کے کورٹ مارشل اور جائیدادوں کو ضبط کر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری املاک کا نقصان پورا کیا جائے۔ قوم کو آپ سے فوری ایکشن کا انتظار ہے ۔ ۔۔۔۔۔ اگر آپ اس قابل نہیں ہیں تو ہمیں اعلانیہ برطانیہ کی کالونی بنا دیجیئے ۔ ملک چلانا اور سنبھالنا اس ملک کے جرنیلوں کے بس کا کام نہیں ہے ۔ جائیے جا کر کسی جزیرے پر آپ بھی اپنے پیٹی بھائیوں کیساتھ عیاشی کیجیئے۔ ۔۔۔۔
                   ۔۔۔۔۔۔۔۔

جمعرات، 20 اپریل، 2023

بچے یا انسان کے بچے؟ چھوٹی چھوٹی باتیں

بچے پیدا کرنے کا نشہ ہے پاکستانی قوم کو اور اس پر جوڑیاں بنانے کا الگ جوش۔
ان بچوں میں سے مسلمان یا انسان کا بچہ چاہے کسی ایک کو بھی نہ بنا سکیں۔ جوڑیاں بنا لیں لائنیں لگا لیں ۔ 11 , 11 بچوں 7, 7 بیٹوں کی ماؤں کو میں نے رلتے ہوئے دیکھا ہے...
کیوں ؟
 کیونکہ ان میں انسان کا بچہ ایک بھی نہیں تھا. 
بچے پیدا کریں لیکن انسان کے بچے پیدا کریں اور انسانوں جتنے پیدا کریں ۔🤰🤱

ہفتہ، 19 فروری، 2022

● عورت خراب/ چھوٹی چھوٹی باتیں

       خراب عورت 

مرد خراب نہ ہو تو عورت راہ راست پر
 رہتی ہے اور 
عورت خراب نہ ہو تو پورا معاشرہ راہ راست پر رہتا ہے ۔ 
           (چھوٹی چھوٹی باتیں )
                 (ممتازملک.پیرس )
                       ●●●

بدھ، 9 فروری، 2022

● موذن اور لکھاری/ چھوٹی چھوٹی باتیں



موذن کا کام ہے اذان دینا ، نماز پڑھانے کے لیئے لوگوں کو گھروں سے جبرا لیکر آنا نہیں ۔ اسی طرح لکھنے والے کا کام ہے نیک و بد کی رہنمائی کرنا ، جبرا کسی کو سمجھنے پر مجبور کرنا نہیں ۔
     (چھوٹی چھوٹی باتیں)
            (ممتازملک.پیرس)

جمعہ، 8 جنوری، 2021

● پیسہ اور محبت/ کوٹیشنز


          پیسہ اور محبت

  پیسے کے دم پر بنی محبتوں پر کبھی     اعتبار مت کرنا ۔کیونکہ یہ پیسے کیساتھ     ہی تمہاری زندگی سے رخصت ہو                  جائینگی۔ 
        (چھوٹی چھوٹی باتیں)
              (ممتازملک۔پیرس)
                        ●●●



اتوار، 3 جنوری، 2021

● غور کیجیئے/ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں






غور کیجیئے

ہماری اردو زبان کو ہماری  سبھی معروف شخصیات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ 
غور کیجیئے کہ اپنی قومی زبان کا اکثر مذاق ہماری اردو بولنے کی دعویدار کمیونٹی ہی بناتی ہے سو پلیز اس کی تصحیح کیجیئے۔ جیسے
جذبہ + جذبات
لفظ +الفاظ 
خیال + خیالات
کمال + کمالات
حال + حالات
تصویر + تصاویر
ایسے ہی بیشمار الفاظ کا قتل مت کیجیئے ۔ سو سیکھنے کی اور اسے استعمال میں 
درست طریقے سے لانے کی عادت  اپنائیے۔ 
     (چھوٹی چھوٹی باتیں)
    (ممتازملک۔پیرس)

●●●●●●


اتوار، 22 نومبر، 2020

● تخلیق انسانی کیوں ؟/ چھوٹی چھوٹی باتیں


     


    انسان کی تخلیق کیوں ؟


اللہ تعالیٰ نے انسان کو زمین پر اپنا نائب بنا کر اتارا.  اسے ہر مخلوق پر اشرف کیا.  اسی لیئے اس  میں اپنے ہر وصف کی ایک تجلَی بھی بھر دی. تاکہ جس طرح وہ ان اوصاف کی بنیاد پر کل جہانوں کو چلاتا ہے اسی طرح انسان اپنی حد نگاہ , حد رسوخ اور حد رسائی میں ان کا استعمال کر کے اس دنیا کے سسٹم کو چلائے،  اپنے حقوق کا تحفظ کرے اور اپنے فرائض ادا کرے.  یہ ہی اس کا امتحان بھی ہے اور کمال بھی...
اب اگر کوئی یہ کہے کہ اللہ کو اس کی کیا ضرورت تھی کہ وہ انسان کو تخلیق کرتا تو اس کا  سیدھا اور سچا جواب یہ ہی ہے کہ اسکی مرضی وہ جو چاہے کرے کیونکہ وہ کر سکتا ہے..
                  (چھوٹی چھوٹی باتیں)
                (تحریر۔ممتازملک.پیرس)



پیر، 14 ستمبر، 2020

● جیت/ کوٹیشنز



     جیت
کردار کی جیت ہی انسان کی اصل خوبصورتی ہے 
لیکن
کردار کے جیتنے تک
 اکثر 
حسن کی موت ہو چکی ہوتی ہے ۔۔۔ 😬
       ( چھوٹی چھوٹی باتیں)
              (ممتازملک.پیرس)

منگل، 8 ستمبر، 2020

● رحمت ‏کی ‏تلاش ‏/ ‏کوٹیشن


        رحمت کی تلاش ۔۔۔

ہم اس نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فرمایا تھا کہ 
خدا کی قسم اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ (رضی اللہ تعالی عنہا) بھی چوری کرتی تو میں اسکے بھی ہاتھ کاٹ دیتا ۔۔۔
اور آج اسی نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)  کی امت ہونے کے دعویدار قوم اور اسکے نمائندے  چوروں ڈاکووں اور لٹیروں کو فخریہ بغل میں لیکر گھومتے  ہیں ۔
 اس قوم پر خدا کی رحمتوں کی تلاش 
کیا واقعی ؟؟؟؟
           (چھوٹی چھوٹی باتیں)
                 (ممتازملک.پیرس)

اتوار، 19 جولائی، 2020

صبر اور بے بسی کا فرق/ کوٹیشنز



     صبر اور بے بسی کا فرق

🌻صبر سکون دیتا ہے اور بے بسی بے سکون کر دیتی ہے ۔
🌷صبر میں چہرے روشن ہو جاتے ہیں اور بے بسی میں تاریک۔
🌹صبر میں حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور بے بسی میں حوصلہ ٹوٹ جاتا ہے۔
 🍎اسی لیئے صبر کے انتظار  کا پھل اسی طرح میٹھا ہوتا ہے جیسے کچے پھل کے پکنے کا انتظار ۔
🤮 اور بےبسی کا پھل وہ انتظار ہے جس میں پھل پک پک کر سڑ جائے، زہر بن جائے۔ 
             (چھوٹی چھوٹی باتیں)
                   (ممتازملک۔پیرس)

پیر، 8 جون، 2020

بے راہ روی وجہ / کوٹیشنز





          بے راہ روی وجہ

بے راہ روی کی کوئی وجہ نہیں ہوتی
بلکہ
بے راہ روی خود بہت ساری خرابیوں کی وجہ ہوتی ہے ۔
                 (چھوٹی چھوٹی باتیں)
                       (ممتازملک.پیرس)



جمعرات، 28 مئی، 2020

زانیوں سے ہمدردی / کوٹیشنز



   زانیوں سے ہمدردی

لعنت ہے ان سب لوگوں پر جو خود کو مسلمان بھی کہتے ہیں اور زنا اور زانیوں کی وکالت بھی کرتے ہیں اور انہیں سزا دی جائے تو ان کے غم میں تڑپنے بھی لگتے ہیں ۔
                 (چھوٹی چھوٹی باتیں)
                       (ممتازملک.پیرس)
قران پاک میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ
   

جمعرات، 7 مئی، 2020

زمین ماں / کوٹیشنز




زمین ماں 
زمین وہ ماں ہے جو اپنی اولاد کے درد چھپاتے چھپاتے مر جاتی ہے۔۔
بنجر ہو جاتی ہے ۔۔۔
ریگزار بن جاتی ہے ۔۔۔
      😢😢😢
          (چھوٹی چھوٹی باتیں)
                  (ممتازملک ۔پیرس)

جمعہ، 1 مئی، 2020

انتظار ۔۔۔ / کوٹیشنز


      انتظار ۔۔۔🤔

انتظار کرنے کی عادت ڈالیئے
کیونکہ 
 انتظار امید کی علامت ہے 🌱
اور
 امید زندگی کی ۔۔۔۔🌳
     (چھوٹی چھوٹی باتیں)
            (ممتازملک.پیرس)

بدھ، 8 اپریل، 2020

ایک زندگی اور موت کا اختیار / چھوٹی چھوٹی باتیں



       ایک زندگی اور موت کا
                 اختیار 
ویسے تو زندگی اور موت کا اختیار صرف اور صرف اللہ سبحان تعالی ہی کے پاس  ہے ۔
                     لیکن
 ایک چیز ہے جس کی موت اور زندگی کا اختیار اس نے انسان کو دے رکھا ہے اور وہ ہے 
                  امید 
چاہے تو اسے زندہ کر دیجیئے 
چاہے تو اسے مار دیجیئے 
                    ۔۔۔۔۔۔
         (چھوٹی چھوٹی باتیں)                          (ممتازملک.پیرس)

منگل، 31 مارچ، 2020

معافی کس سے؟ چھوٹی چھوٹی باتیں

     

           معافی کس سے ؟


یہ ہی اتنے دن سے لوگوں کے دماغ میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہوں میں کہ اللہ سے معافی اللہ کے حقوق کی مانگ سکتے ہو۔۔
بندے کے حقوق تو طوق بن کر لٹک رہے ہیں تمہاری گردنوں پر انہیں ادا کرو تاکہ تمہاری گردنیں آزاد ہو سکیں ۔

        (چھوٹی چھوٹی باتیں)

          (ممتازملک.پیرس)


ہفتہ، 28 مارچ، 2020

● عاجزی کمزوری نہیں/ کوٹیشنز



            عاجزی کمزوری نہیں 


لوگ عاجزی کو کمزوری سمجھتے ہیں جبکہ یہ تو وہ طاقت ہے جو آپکو اپنی ہمت سے کہیں  زیادہ بوجھ اٹھانے کے قابل بنا دیتی ہے ۔ 🙇‍♂️
بالکل  ایک چیونٹی کی طرح جو اپنی وزن سے سینکڑوں گنا زیادہ کا بوجھ اٹھا لیتی ہے ۔ 💕💖

(چھوٹی چھوٹی باتیں)
      (ممتازملک.پیرس)
۔۔۔۔۔۔۔


جمعہ، 20 مارچ، 2020

پاکستانی پولیس / کوٹیشنز




پاکستانی پولیس
دنیا کی  واحد پولیس ہے جو جرم ہونے سے پہلے ہی جانتی ہے کہ جرم ہونے جا رہا ہے ۔
اس کے بعد اس پر چلنے والے ڈنڈے کا زور ہے جو اسے کتنی جلدی ان مجرمان کو پکڑنے پر مجبور کرتا ہے ۔
اور جب وہ انہیں پکڑنا چاہیں تو پاتال میں سے بھی مجرم کو ڈھونڈ کر نکال لیتے ہیں اور نہ پکڑنا چاہیں تو اپنے سامنے کرسی پر بیٹھے ہوئے کے بھی سات خون اور سینکڑوں  ریپ کیس سے اندھے ہو جاتے ہیں ۔
واہ پاکستانی پولیس
        تجھے سلام 🙋‍♂️🙋‍♀️
                   (چھوٹی چھوٹی باتیں)
                          (ممتازملک.پیرس)

پیر، 9 مارچ، 2020

یادیں / کوٹیشن



یادیں

انسان کی زندگی کا حاصل وصول یہ یادیں ہی تو ہیں ۔
 یادیں نہ ہوں یا یاد رکھنے کا عمل روک دیا جائے تو ہر صلاحیت صفر پر چلی جائے گی جیسے ریکارڈ کی سوئی کسی ایک ہی لفظ پر اٹک جائے ۔
 ہم ہر پل ایک ہی بات کرتے رہیں
کون ہو تم ؟؟؟
(چھوٹی چھوٹی باتیں )
 (ممتازملک.پیرس )

پیر، 17 فروری، 2020

عقل عمر سے نہیں /کوٹیشن




عقل عمر سے نہیں ،
                    تجربے سے

  پہلے ہمارے ابا جب ہمیں اصل اور بے اصل کا فرق بتایا کرتے تھے تو ہم بڑے روشن خیال پھنے خاں کی طرح اسے نظرانداز کر دیا کرتے تھے اور انہیں دقیانوسی بھی قرار دے دیا کرتے تھے ....
لیکن آج جب ہر قدم زندگی ایک نئے انسان اور اس انسان کے نئے رویوں اور بدلتے انداز سے روشناس کراتی ہے تو دل بے اختیار شرم سے پانی پانی ہو جاتا ہے اور صدا دیتا ہے کہ
 سوری ابا آپ ٹھیک کہتے تھے زندگی عمر سے نہیں تجربےسے آدمی کو بڑا کرتی ہے.
 (چھوٹی چھوٹی باتیں )(ممتازملک. پیرس)
MumtazMalikParis.BlogSpot.com



شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/