ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
‏اردو نعتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏اردو نعتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 29 ستمبر، 2026

یہ دنیا ایک درد سر مجھے پیارے محمد ہیں ۔ اردو نعت ۔ خمار مدینہ




یہ دنیا ایک درد سر مجھے پیارے محمد ہیں 
میرے ماں باپ سے بڑھ کر مجھے پیارے محمد ہیں

وہ میرے سامنے آئیں مجھے دیدار دیجائیں
خوشی بولے گی سر چڑھ کر مجھے پیارے محمد ہیں 

ہر اک غم سے مجھے راحت ملے گی اس گھڑی سمجھو
قدم میں لے لوں جب بڑھ کر مجھے پیارے محمد ہیں 

بلندی ہر طرح کی ہیچ ہے ان کے مقابل میں
بھلے سے کر لوں چوٹی سر کر مجھے پیارے محمد ہیں 

کسی بدبخت کو کیا علم کیسی خوش نصیبی ہے
کہوں کیوں دنیا سے لڑ کر مجھے پیارے محمد ہیں 

 بس انکی اس صدا کی منتظر ہو گی سماعت یہ
غلام مصطفیٰ چل گھر مجھے پیارے محمد ہیں 

بہت آنسو رلاتا ہے گناہوں کا ہر اک بوجھا
کیا ہو گا لمحہ محشر مجھے پیارے محمد ہیں 

مجھے کملی عطا کیجیئے مجھے ممتاز کر دیجیئے 
انگوٹھے چوم لوں پڑھ کر مجھے پیارے محمد ہیں 
              ۔۔۔۔۔۔۔

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/