ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
تقریب ۔ راہ ادب فرانس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
تقریب ۔ راہ ادب فرانس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 14 جون، 2026

نوشاہی قوال گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ۔ رہ ادب فرانس ۔ تقریب




 بروز ہفتہ 12 جون 2026ء فرانس کے شہر پیرس میں ادبی نسائی تنظیم "راہ ادب فرانس" کی جانب سے معروف "حامد
 احسان نوشاہی قوال گروپ" کے اعزاز میں ایک ملاقات اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔  جس میں حامد احسان نوشاہی گروپ کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔  ان کے ساتھ فیصل شیر اپنے قریبی دوست کے ساتھ شامل ہوئے۔  اور تصاویر اور آڈیو ویڈیوز تیار کیئے ۔ اس دعوت کا اہتمام تاج ریسٹورنٹ پیرس میں ہونا مقرر تھا۔  لیکن عین وقت پر اس ریسٹورنٹ کی بندش کا علم ہوا،  تو فوری طور پر جگہ تبدیل کی گئی اور یوں ایک اور معروف ریسٹورنٹ "رائل پیلس " میں تقریب کو لے جایا گیا ۔ "راہ ادب فرانس " کی ٹیم نے حامد احسان نوشاہی قوال گروپ کو گلدستہ پیش کیا ۔ ان کے یورپ کے کامیاب دورے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ راہ ادب فرانس کی صدر محترمہ ممتازملک صاحبہ اور نائب صدر محترمہ شمیم خان صاحبہ نے حامد نوشاہی صاحب اور احسان نوشاہی صاحب کو اپنی کتابوں کے تحائف پیش کیئے ۔ نوشاہی گروپ نے ممتازملک کا نعتیہ کلام "پرکیف نے ہواواں " گا کر پیش کیا اور سماں باندھ دیا۔ 
جبکہ مہمان دوست محترمہ فردوس صاحبہ نے نعتیہ اشعار پیش کیئے ۔ ملاقات کی یادگار تصاویر بنائی گئیں ۔  پُرتکلف اور لذیذ ظہرانہ دیا گیا۔ اور اس دن کی خوبصورت یادیں لیئے سبھی نے دعاؤں کیساتھ اجازت چاہی۔







                  ۔۔۔۔۔۔۔





شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/