ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
مدت ہوئی عورت ہوئے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
مدت ہوئی عورت ہوئے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 19 مئی، 2023

یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں ۔ اردو شاعری ۔ مدت ہوئی عورت ہوئے

یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں؟
کلام: 
(ممتازملک ۔پیرس)

(پوچھ رہا ہے ننھا منّا بچہ مجھ سے،
6 سال کے معصوم بچے کی ماں سے جدائی پر تحریر کلام )

💔آنکھوں میں خوابوں کو بھر کر
پھر اِن میں کچھ سپنے دے کر
مجھکو اِک نئی راہ کھڑا کر
منزل کی پرچھائیں دیکر
چھپ سے کیوں چھُپ جاتی ہیں
یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں

💔بستہ لیکر آج صبح جب
میں اِسکول کو جاؤں گا
ماتھا چومنے والی کو جب
سامنے میں نہ پاؤں گا
اُس کا لمس ہوائیں مجھ کو
اب تک دے کر جاتی ہیں
یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں


💔جب اِسکول سے آتا ہوں میں
اُس کو پھر نہ پاتا ہوں میں
تنہا بیٹھ کے ٹیبل پر
تنہا ہی کھانا کھاتا ہوں
لُقمہ بھی اب میرے منہ میں
وہ تو رکھ نہ پاتی ہیں
یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں


💔رات اکیلا بستر پر میں
ہلکے سسکی لیتا ہوں
ہاتھ کو رکھ کر آنکھوں پر
میں تجھ کو صدائیں دیتا ہوں
کیا میری آوازیں بھی اب
تجھ تک پہنچ نہ پاتی ہیں
یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں

💔پہلے تو سینے سے اپنے
مجھے لگا کر سوتی تھی
چوٹ مجھے لگ جاتی تو
تُو مجھ سے پہلے روتی تھی
نیند مجھے نہ آتی تو
رس کانوں میں ٹپکاتی ہیں
یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں

💔تیرے بعد میں جتنے سال جیا
ہر لمحہ گنتی کرتا ہوں
تیری یاد کے لمحے جیتا ہوں
پھر اِس کے بعد میں مرتا ہوں
ٹیسیں جو ذہن میں اُٹھتی ہیں
دل تک وہ تڑپ کر جاتی ہیں
یہ مائیں کیوں مر جاتی ہیں
          ●●●
کلام: ممتازملک 
مجموعہ کلام: مدت ہوئی عورت ہوئے۔
اشاعت: 2011ء
     ........

منگل، 25 دسمبر، 2012

● [73] سوچتا ہی نہیں / شاعری / مدت ہوئی عورت ہوئے

(73) سوچتا ہی نہیں
Sochta hi nahin


بڑے مزے میں میرے رات دن گزرتے ہیں
میں سوچتا ہی نہیں کچھ بھی کھوجتا ہی نہیں
bare maze mein mere rat din guzerte hain
main sochta hi nahin kuch bhi khojta hi nahin
تڑپ تڑپ کے گریبان پھاڑتا ہی نہیں
پھنسا کے انگلیاں بالوں کو نوچتا ہی نہیں
tarap tarap k greban pharta hi nahin
phansa k ongliyan balon ko nochta hi nahin
میں اپنے دل کا لہو آنکھ سے یوں ٹپکا کر
بنا کے آستیں رومال پونچھتا ہی نہیں
main apne dl ka laho ankh se yon tapka kr
bna k astin romal ponchta hi nahin
میں اپنے ظرف کو اک طاق میں سجا بیٹھا
کہ اس تک اب تو میرا ہاتھ پہنچتا ہی نہیں
main apne zarf ko ik taaq mein sja baitha
k is tak ab to mera hath pohenchta hi nahin
میں زخم دیکھ بھی لوں تب بھی درد ہوتا نہیں
کہ بے کلی سے میں مٹھی کو بھینچتا بھی نہیں
main zakhm deikh bhi lon tab bhi dard hota nahin
k bekali se main mutthi ko bhainchta hi nahin
یہ دیکھنا ہے میری فطری بےبسی ممّتاز
بڑے سکون میں ہوں میں کہ سوچتا ہی نہیں
ye daikhna hai meri fitri bebasi Mumtaz
bare sukoon mein hon main k sochta hi nhi
●●●
کلام:ممتازملک.پیرس 
مجموعہ کلام:
مدت ہوئی عورت ہوئے
 اشاعت: 2011ء
●●●


(73) سوچتا ہی نہیں


بڑے مزے میں میرے رات دن گزرتے ہیں
میں سوچتا ہی نہیں کچھ بھی کھوجتا ہی نہیں

تڑپ تڑپ کے گریبان پھاڑتا ہی نہیں
پھنسا کے انگلیاں بالوں کو نوچتا ہی نہیں

میں اپنے دل کا لہو آنکھ سے یوں ٹپکا کر
بنا کے آستیں رومال پونچھتا ہی نہیں

میں اپنے ظرف کو اک طاق میں سجا بیٹھا
کہ اس تک اب تو میرا ہاتھ پہنچتا ہی نہیں 

میں زخم دیکھ بھی لوں تب بھی درد ہوتا نہیں
کہ بے کلی سے میں مٹھی کو بھینچتا بھی نہیں

یہ دیکھنا ہے میری فطری بےبسی ممّتاز
بڑے سکون میں ہوں میں کہ سوچتا ہی نہیں

●●●
کلام:ممتازملک.پیرس 
مجموعہ کلام:
مدت ہوئی عورت ہوئے
 اشاعت: 2011ء
●●●



 


 

ہفتہ، 13 اکتوبر، 2012

● [5] ماں / اردو شاعری ۔ مدت ہوئی عورت ہوئے


[5]  ماں

MAAN

[5]  ماں

MAAN


ماؤں کو کسی شان سے شوکت سے غرض کیا
maaun ko kisi shan se shoket se gharaz kia
جو رہ سکے اولاد بس اولاد بہت ہے
jo reh sake aulad bus aulad bohot hai
جو اُسنے تیری ذات پر احسان کیئے ہیں
jo os ne teri zaat pe ehsaan kiye hain
ہزارواں حصہ ہو تجھے یاد بہت ہے
hazarwan hissa ho tujhe yaad bohot hai

دامانِ دعا جب کبھی پھیلائے خدا سے
damaan e doaa jab kabhi phelae Khuda se 
بخشش کے لیئے اُسکے ہو فریاد بہت ہے
bakhshish k liey os k ho feryad bohot hai

ہر بار تھکن مجھ کو پریشان جو کر دے
hr baar thaken mujh ko parishan jo kr de
بالوں میں میرے پھرتا تیرا ہاتھ بہت ہے
baloon mein mere phirta tera hath bohot hai

سینے سے لگا کر تُو میرے گال جو تھپکے
seene se laga kr tu mere gaal jo thapke
وہ لمس وہ احساس تیرے بعد بہت ہے
wo lms wo ehsas tere baad bohot hai

تکلیف میری ہوتی بدلتے تیرے تیور
takleef meri hoti badalte tere tewer
ہو جاتا سکوں تیرا بھی برباد بہت ہے
ho jata sokoon tera bhi berbaad bohot hai

ممّتاز کڑے دور سے گزرے مگر اب تک
Mumtaz kare daur se guzre mger ab tak
میں تیری دعاؤں سے ہوں آباد بہت ھے
main teri doaaon se hoon aabad bohot hai
●●●
کلام: ممتازملک 
مجموعہ کلام:
مدت ہوئی عورت ہوئے 
اشاعت: 2011ء
●●●


◇ ● [3]دلکش پرندہ/ نظم/ مدت ہوئی عورت ہوئے۔ جا میں نے تجھے آزاد کیا


(3) دلکش پرندہ 



(3)دلکش پرندہ

ہمارا ذہن اِک آذاد پنچھی کی طرح سے ہے
hmara zehn ik azad pnchi ki trah se hai
جو ہر اِک پل
jo hr ik pal
کسی پرواز کو تیار رہتا ہے
ksi perwaz ko tayyar rehta hai
مگر کچھ لوگ اِس کو ایک پنجرے میں
mgr kuch loog is ko aik pinjrey mein
مقیّد کر کے رکھتے ہیں
moqayyad kr ke rakhte hain
اِسے سونے کا دانہ تو کھِلاتے ہیں
ise sone ka dana to khilate hain
مگر
mgr
آذاد ہی ہونے نہیں دیتے
azad hi hoone nhi dete
اِسے اپنی خوشی اور اپنی خواہش سے
ise apni khushi or apni khahish se
کبھی جگنے نہیں دیتے
kabhi jagne nahi dete
کبھی سونے نہیں دیتے
kabhi sone nahi dete
یہ ہنسنا چاہتا ہے تو
ye hasna chahta hai to
اِسے ہنسنے نہیں دیتے
ise hasne nahi dete
یہ رونا چاہتا ہے تو
ye rona chahta hai to
اِسے رونے نہیں دیتے
ise rone nahi dete
بہت سی خوبصورت منزِلوں کو
bohut se khubsurat mnziloon ko
کبھی پانے نہیں دیتے
kabhi pane nahi dete
کبھی بدبو زدہ بیرنگ بیوقعت
kabhi badboo zada be rang be woqqat
رویّوں کو
rawayyoon ko
کہیں کھونے نہیں دیتے
kaheen khoone nahi dete
مگر
mgr
میرے ذہن میں جو اک پرندہ ہے
mere zehn mein jo ik prinda hai
بڑا سرکش بڑا باغی ہے یہ
bara srkash bara baghi hai ye
یہ میرے دل کی ٹہنی پر
ye mere dl ki tehni pr
ٹہرتا ہی نہیں آکر
therta hi nahi aa kr
ہمیشہ کھول کے پر
hmesha khool k per
سوچ کی پرواز کو تیّار رہتا ہے
soch ki perwaz ko tayyar rehta hai
یہ ہر اِک شخص کا ڈالا ہوا
ye hr ik shakhs ka dala howa
دانہ نہیں چُگتا
dana nahi chugta
کسی بھی دوغلے چہرے کو گر دیکھے
kisi bhi doghle chehre ko gr dekhe
شور کرنے سے نہیں رُکتا
shoor kerne se nahi rukta
اِسےجب چوٹ لگتی ہے
ise jb chot lgti hai
تڑپتا ہے
tarapta hai
پھڑکتا ہے
pharakta hai
جھٹکتا ہے
jhatakta hai
جھگڑتا ہے
jhagarta hai
کبھی آنسو گراتا ہے
kabhi anso grata hai
کبھی فریاد کرتا ہے
kabhi feryad kerta hai
مجھے یہ تنگ کرتا ہے
mujhe yeh tang kerta hai
یہ مجھ سے جنگ کرتا ہے
ye mujh se jang kerta hai
مگر پھر بھی
mger phir bhi
بڑانایاب پنچھی ہے
bra nayab panchi hai
بڑا دِلکش پرندہ ہے
bara dlkash parinda hai
مجھے اِس سے محبّت ہے
mujhe is se muhbbat hai
خوشی ہے کہ
khushi hai k
یہ زندہ ہے
ye zinda hai
کبھی یہ روٹھ جاتا ہے
kabhi ye roth jata hai
کبھی یہ مان لیتا ہے
kabhi ye maan leta hai
مگر مجھ سے مخاطِب ہو
mger mujh se mukhatib ho
تو میری جان لیتا ہے
to meri jaan leta hai
میرے سارے اِرادوں کو
mere sare iradoon ko
کسوٹی پر پرکھتا ہے
kasoti pr prakhta hai
نہ جب تک فیصلہ دیدے
na jb tk faisla de de
ہمارادل دھڑکتا ہے
hmara dil dharakta hai
ہمیشہ دن نکلتا ہے
hamesha dn nikalta hai
ہمیشہ رات ہوتی ہے
hamesha raat hoti hai
مگر اِس کے لیئے اندر کوئی
mger is k liey ander koi
بے موسمی بیوقت کی
be mosmi be wqt ki
برسات ہوتی ہے
brsaat hoti hai
یہ بارش اِس کے دلکش پر کے اوپر
ye barish is k dilkash pr k ouper
آگ کی طرح برستی ہے
aag ki trah brasti hai
جھلستی اِس میں اِس کی ساری کی ساری
jholasti is mein is ki sari ki sari
ہی ہستی ہے
hi hasti hai
پروں کو کھول کر
paroon ko khol kr
آنکھوں کو اپنی بند کر کے
ankhoon ko apni band kr k
منہ اوپر کواُٹھاتا ہے
monh ouper ko othata hai
مجھے محسوس ہوتا ہے
mujhey mehsoos hota hai
مدد کے واسطے اپنی
mdad k waste apni
خدا کو یہ بُلاتا ہے
khuda ko ye bulata hai
یہ اُس سے کر کے استغفار
ye os se kr k astaghfar
حالِ دل سناتا ہے
haal e dil sonata hai
●●●
کلام:ممتازملک 
مجموعہ کلام:
مدت ہوئی عورت ہوئے 
اشاعت:2011ء
●●●

●[ 1] حمدِباری تعالی/ Hamd/ مدت ہوئی عورت ہوئے



[ 1] حمدِباری تعالی  


HAMD E BARI TAALA
     



کہاں وہ وقت تھا کہ قرب میں قریب نہ تھا
kahan wo wqt tha k qurb mein qreeb na tha
کہاں یہ حال کہ ہر دم تیرے خیال میں ہوں
kahan ye haal k hr dum tere khayal mein hoon

زباں سے کرتا ہوں تیری وفا کا عہد مگر
zuban se krta hoon teri wafa ka ehd mgr
میں دل سے آج بھی شامل کسی وبال میں ہوں
main dl se aaj bhi shamil kisi wabal mein hoon

کسی کے واسطے چاہوں تجھے رِیا میں کروں
kisi k wastey chahoon tujhe ria main karoon
تیرے لۓ تجھے چاہوں اِسی کمال میں ہوں
tere liey tujhey chahoon isi kmal mein hoon

ہزاروں خواہشیں پل پل تُو میری پوری کرے
hazaroon khahishain pal pal tu meri puri kare
میں تیری ایک ہی خواہش پہ سوسوال میں ہوں
main teri aik hi khahish pe so swal mein hoon

تجھے میں سوچتا رہ جاؤں اور کھویا ہوا
tujhey main sochta reh jaoon or khoya howa
میری ہی روح سے اِک رشتہِ بحال میں ہوں
meri hi rooh se ik rishta e bahal mein hoon

وفا کی راہ میں اِک بار بڑھ چلیں جو قدم
wafa ki rah mein ik bar barrh chalain jo qadam

حیات کرنے شیاطین کی اُبال میں ہوں
hyat krne shayateen ki obal mein hoon

جو موت مجھ کو تیرے عشق میں نصیب ہوئ
jo mout mujh ko tere ishq mein naseeb hooi
نہیں ہے ہجر یہ ممّتاز اِک وِصال میں ہوں
●●●
       (کلام/ ممتازملک.پیرس) 
       (مجموعہ کلام/
            (مدت ہوئی عورت ہوئے)
                    اشاعت:(2011ء)
                       ●●●

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/