ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
دیباچہ ۔ قطرہ قطرہ زندگی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
دیباچہ ۔ قطرہ قطرہ زندگی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 11 اگست، 2024

& دیباچہ۔ قطرہ قطرہ زندگی

       دیباچہ
    قطرہ قطرہ زندگی 


السلام علیکم 
ویسے اس سے پہلے میری آٹھ کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ یہ میری نویں کتاب ہے۔ 4 شعری مجموعے بنام 1۔ "مدت ہوئی عورت ہوئے"/ 2. "میرے دل کا قلندر بولے" /3۔ "سراب دنیا"/ 4."اور وہ چلاگیا " بھی شامل ہے۔ 1پنجابی شعری مجموعہ کلام بنام "او جھلیا " بھی شامل ہے۔ 1 ایک کتاب "اے شہہ محترم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم)" بھی ہے جس میں حمد و نعت و مناجات شامل ہیں ۔  میرے لکھے ہوئے کالمز کے 2 مجموعے بنام 1۔ "سچ تو يہ ہے" اور 2۔ "لوح غیر محفوظ " کے نام سے آپ تک پہنچ چکے ہیں۔  لیکن کہانیوں کی کتاب ابھی تک مواد کو یکجا نہ کرنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ تو الحمدللہ آج وہ کمی پوری ہونے والی ہے۔ 
ہم لکھنے والے کسی بھی چیز سے حالات سے بہت جلد متاثر  ہوتے ہیں۔ چاہے وہ اچھا ہو یا برا، یہ ہمارے دل کو چھوئے بغیر نہیں گزر سکتا۔ معاشرے کا وہ طبقہ جسے کچھ زیادہ ہی حساسیت سے نوازا جائے اور اسے خدا نے قلم عطا کیا ہو، اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں۔ ہر ایک کو الگ انداز، الگ لہجہ، شاعری لکھنے یا سنانے کا فن عطا کیا گیا تھا۔ یہ میرا پہلا مجموعہ کلام ہے جو کہانیوں پر مشتمل ہے۔ میں اپنے افسانوں میں صرف افسانوی کرداروں کو بھر کر جو من چاہا  وہ کہنا چاہتی تھی ، لیکن میں چاہنے کے باوجود اپنے افسانوں میں وہ روایتی رنگ نہیں بھر سکی اور میرے افسانے بھی میرے کالم کی طرح سچے ہیں ۔ رنگ میں پینٹ.  میں نے جب بھی کوئی افسانہ ، کہانی یا ناول لکھا، نہ چاہتے ہوئے بھی سچ سامنے آ ہی جاتا ہے۔ اس لیے میں نے سوچا کہ ان افسانوں کو ان کہانیوں سے جوڑا جائے جو تخیل میں بنتی ہیں، جو خواب دکھاتی ہیں۔ اور سچ  جو ہمیں جھٹکا دیتا ہے، ہماری آنکھیں کھولتا ہے اور ہمارے ضمیر کا سامنا کرتا ہے۔ تو پیش ہے آپ سب کی خدمت میں میرے افسانوں اور کہانیوں کا پہلا مجموعہ کلام "قطرہ قطرہ زندگی"۔  ( ان تمام کہانیوں میں اصل نام اور مقام تبدیل کیئے گئے ہیں۔ کسی سے ان کی کسی بھی قسم کی  مماثلت محض اتفاقی ہو گی ۔) واقعی زندگی کے ان لمحات سے اخذ کیا گیا ہے، جو پڑھنے والوں کو ہر لمحہ یہ احساس دلائے گا کہ ہماری زندگی کیسی کہانیاں بنتی ہے اور کیسے کیسے واقعات ہمارے ہی ارد گرد وقوع پذیر ہو رہے ہوتے ہیں۔  میں آپ کی محبت اور توجہ طالب رہوں گی ۔
شکر گزار
کتاب:
      "قطرہ قطرہ زندگی" 
مصنفہ:
            ممتازملک 
        پیرس ۔ فرانس 
@MumtazMalik222
Gmail.Com  
 
MumtazMalikParis.Com
                ........
MumtazMalikPairs.BlogSpot.com 
    ........       https://www.facebook.com/mumtaz.malik.714?mibextid=ZbWKwLk 
             .........
             Tik Tok
       mumtazmalik22@
             ۔۔۔۔۔۔۔

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/