ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
نعتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
نعتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 18 مارچ، 2023

دوبارہ / نعت ۔ شاعری ۔ اور وہ چلا گیا

دوبارہ

سرکار پھر بلا لیں ہم کو وہاں دوبارہ 
جس در سے دیکھ پاوں جنت کا میں نظارہ

یہ دل میرا ہے عآصی اور آپ  شافعی ہیں 
پھر دور آپ سے یہ کیسے رہے بیچارہ

 رب کو کیا ہے ناخوش ہم نے ہر اک عمل سے
راضی اسے کریں ہم سن لیجیئے خدارا

جس جاء پہ ہم کو کوئی رستہ دکھائی نہ دے
آقا وہاں پہ ہم نے ہے آپکو  پکارا 

حرص و ہوس میں گر کر خود کو تباہ کیا ہے
ہم جیسے بدنصیبوں کو آپ کا سہارا 

ظالم جہان والے دیتے نہیں ہیں جینے
دل ان کے ہاتھوں آقا اپنا رہا سیپارہ 

ممتاز کر گدائی آقائے دو جہاں کی
کیا بیچتا ہے پھر یہ حاسد سماج سارا
●●● 
 

ہفتہ، 15 فروری، 2020

■● سلام ۔ سلام بھیجا ہے ۔ اے شہہ محترم



سلام بھیجا ہے
(کلام/ممتازملک.پیرس)

میں نے آقا سلام بھیجا ہے  
حال دل کا تمام بھیجا ہے

کس طرح اس کا شکر کر پاؤں
جس نے خیرالانام بھیجا ہے
  
رحمت العالمیں بنا جس نے
رحمتوں کا پیام  بھیجا   ہے

معاف کر کے خطاؤں کو میری 
چاہتوں کا انعام بھیجا ہے

پھر بلایا ہے اپنی محفل میں
پھر سے بخشش کا جام بھیجا ہے

ان کی امت میں کر دیا پیدا
دے کے اعلی مقام بھیجا ہے

رب اعلی کا دلنشین لہجہ
اپنا دلکش کلام بھیجا ہے

میرے آقا کا دین ہے ممتاز
اک مکمل نظام بھیجا ہے
●●●
۔۔۔۔۔۔
MumtazMalikParis.BlogSpot.com



پیر، 11 مارچ، 2019

● نعت ۔ آق یہ بندہ عاصی ۔ اے شہہ محترم صلی اللہ علیہ وسلم


آقا یہ بندہ عاصی
(کلام/ ممتازملک ۔پیرس)




آقا  یہ بندہ عاصی مشکل سے دل سنبھالے
ایسی کوئی خطاء ہے جس سے نہ وہ بچا لے

اس نفس کی غلامی نے جسطرح ہے جکڑا 
کوئی اسے وہاں سے اب کسطرح نکالے

راہوں کے سارے دیپک بجھتے ہی جارہے ہیں 
توفیق اسکو دینا دیپک نئے جلا لے

طوفان میں ہے کشتی اور سامنے بھنور ہے
وہ چاہے تو بھنور میں رستہ نیا بنا لے

بے سود میری کوشش ہر دم رہی ہمیشہ
میں صاف کر سکوں نہ دل پر لگے یہ جالے

سورج تو روز گھر میں آتا ہے میرے لیکن
اس دل کو کر دے قابل جو لے سکے اجالے

ممتاز خوش نصیبی آ کر کسی طرح سے
در زندگی میں دوجی بار آ  کے کھٹکھٹا لے
●●●




جمعہ، 16 اگست، 2013

● (2) حضور آگئے ہیں/ نعت ۔ اردو شاعری ۔ میرے دل کا قلندر بولے


(2) حضور آگئے ہیں




حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں 
  حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں
   وہ طیبہ کی گلیاں وہ روضے کی جالی  
 نگاہیں میری بن گئی ہیں سوالی
  نگاہوں کا میری غرور آگئے ہیں
   حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں 

  وہ جن کے لیئے یہ  زمیں آسماں بھی
   جھکائے ہیں سر اور سجی کہکشاں بھی  
 وہ رنگوں کا لیکر ظہور آگئے ہیں  
حضور آگئے ہیں  حضور آگئے ہیں 

  وہ کیا تھی عنایت وہ کیا دلکشی تھی   
جو سب کی عقیدت کی وجہ بنی تھی
   وہ حسن و عمل کا شعور  آگئے ہیں
  حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں  
●●●  
کلام:مُمتاز ملک 
مجموعہ کلام:
 میرے دل کا قلندر بولے
اشاعت: 2014ء
●●●

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/