ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
اردو شاعری۔ سراب دنیا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو شاعری۔ سراب دنیا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 13 مارچ، 2019

شناسا کون کرتا ہے ۔ اردو شاعری۔ سراب دنیا


شناسا کون کرتا ہے 
(کلام/ممتازملک۔پیرس)


مجھے میری حقیقت سے شناسا کون کرتا ہے 
جسے دیکھو وہ دم میری محبت کا ہی بھرتا ہے  

زمینوں آسمانوں کے قلابے تو ملاتا ہے 
جہاں میں پاؤں رکھنا چاہوں پہلے ہاتھ دھرتا ہے 

مگر ظالم بہت ہے وقت جب آنکھیں بدلتا ہے
یہ ہی پھرچھوڑکرمجھکونئی صورت پہ مرتا ہے

پرانا کینوس گودام میں رکھ بھول جاتا ہے 
بھلا ہےکون جواسمیں نئے رنگوں کوبھرتا ہے

چلو ممتاز رہنے دو کتابی ساری باتوں کو 
اندھیرے کی محبت روشنی میں کون کرتا ہے
۔۔۔۔۔



جمعرات، 19 جولائی، 2018

دامن دل ۔ اردو شاعری۔ سراب دنیا

دامن دل
کلام.  ممتاز ملک 

میں نے جھٹکا ہے تجھے دامن دل سے لیکن🌷
تو نے ہر گام میری حوصلہ افزائی کی

درد ایسے دئیے تو نے نہ سنبھل پائے کبھی🌷
پھر عجب تو نے ہی آ  آ کے مسیحائی کی

زندگی کس طرح  آسان کبھی ہو جاتی🌷
تو نے  تو درد کی ہر پل ہی  پذیرائی کی

ہم سے وہ شخص  بھروسے کا طلبگار ہوا🌷
جسنے بڑھ چڑھ کے رقیبوں سے شناسائی کی

درد کس راہ سے گزرے گا کہاں ٹھہرے گا🌷
راہنما نے بڑی خوبی سے راہ نمائی کی 

🌷اسکو بھی شوق حکومت تھا مگر دل پہ نہیں
تن کی ممتاز یہ گنتی ہے سو رسائی کی



جمعرات، 4 فروری، 2016

عجب میں ہوں ۔ اردو شاعری۔ سراب دنیا


عجب میں ہوں

عجب میں ہوں پاگل عجب میں نرالی
کیئے اپنے کام اور پھر گھر کی راہ لی

نہ کوئی غرض رکھی بازیگروں سے
ہمیں جیت پایا نہ کوئی کمالی

یہ موقع پرستوں کی رسمیں پرانی
کہ ہر راہ کے بدلے نئی ایک راہ لی

بھلائی کی چاہت کسی کو نہیں تھی
برائی نے آ کےجو گدّی سنبھالی

مجھے دینے والوں نےعزت جودی تھی
ہاں جتنا ہوا میں نے قیمت چکا لی

 ہمیں دوسروں کے لیئے اپنا ایماں 
بدلنا نہ آیا توجہ ہٹا لی

گندھی اپنی مٹی میں ایسی وفا تھی
نہ در در پہ جا کے  بنے ہیں سوالی

تعزُ تذلُ لکھا جا چکا ہے
بہت ہے جو ممّتاز عزت کما لی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اتوار، 11 مئی، 2014

قدرت کے تحا ئف ۔ اردو شاعری۔ سراب دنیا


قدرت کے تحا ئف 


قدرت کے تحا ئف ہیں تیری ذ ات میں شامل
قسمت سے ہوئی اپنی ملاقات میں شامل

دکھ درد کی کوئی بھی گھڑی ایسی نہیں ہے

جب نہ ہو تیری یاد بھی حالات میں شامل

اے ماں تیری ہستی میں میرا نام چُھپا ہے 

یہ بات الگ ہے تیرے درجات میں شامل 

خدمت ہو محبت ہو کہ قُربانی کا جذبہ

کچھ خاص ہیں یہ تیرے کمالات میں شامل

کیسی ہے عجب بات تیرے بعد بھی اب تک

ہائے ماں میرا کہنا بھی وظیفات میں شامل

ہر چوٹ میں لب سے ہے تیرا نام نکلتا 

ہے ذکر تیرا میری عبادات میں شامل 

مُدت ہوئی بچھڑے ہوئے پرسوچ میں اب بھی 

جیسے ہو یسیری سی خیالات  میں شامل

مُمتاز اس کے ساتھ بجے چین کی بنسی

بعد اسکے زندگی بھی ہے ظلمات میں شامل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/