ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
اردو شاعری۔ باردگر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو شاعری۔ باردگر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 9 فروری، 2026

بہت سا پانی اتر چکا ہے ۔ اردو شاعری۔ بار دگر

پلوں کے نیچے سے اتنے دن میں 
 بہت سا پانی گزر چکا ہے

 طلوع ہوا تھا جو کل سویرے 
وہ آفتاب اب  اتر چکا ہے

قبول کر لو بہانے اسکے 
جو غلطیوں سے مکر چکا ہے

نہ آزمائش میں اسکو ڈالو 
سنا ہے کہ وہ سدھر چکا ہے

جو مسکرا کر ملا سمجھ لو
وہ غم سے اپنے ابھر چکا ہے

تمہیں ہو معلوم تب تلک یہ
حیات کے پر کتر چکا ہے

سنا ہے ممتاز ہونے کا جو 
تھا زعم اب اس سے ڈر چکا ہے 
               ۔۔۔۔۔۔۔                  

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/