ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 18 جولائی، 2023

ہنسی نہیں زندگی ۔ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

ہنسی نہیں زندگی

ہنستے رہیئے، لیکن زندگی کو کبھی ہنسی مت سمجھئیے ۔ کیونکہ اسے ہنسی سمجھ لیا تو کمبخت بڑا رلاتی ہے۔ 
   (چھوٹی چھوٹی باتیں)
         (ممتازملک۔پیرس)

منگل، 13 جون، 2023

جیب نہیں دل بھی ہے/ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

پردیسیوں کے پاس صرف جیب نہیں ہوتی ایک دل بھی ہوتا ہے ۔ کبھی شرم آئے یا اللہ توفیق دے تو اس میں بھی جھانک لیا کریں ۔ 
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
  (ممتازملک۔پیرس)

بدھ، 17 مئی، 2023

باران رحمت ۔ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

باران رحمت

اچھے دوست ہمیشہ باران رحمت جیسے ہوتے ہیں ۔ جب بھی برستے ہیں ہرا بھرا کر دیتے ہیں ۔ 
 (چھوٹی چھوٹی باتیں)
( ممتازملک۔پیرس)

جمعرات، 2 فروری، 2023

جی نہ بہہ سکا۔ کوٹیشنز ۔چھوٹی چھوٹی باتیں


سوال : جو انسو آنکھ سے بہہ نہیں پاتا وہ کدھر جاتا ہے؟
جواب:
جو نہ بہہ سکا تو وہ تھم گیا ۔ اور جو تھم گیا وہ تو  جم گیا ۔ کہ وہ آنسو بہہ جاتا تو شاید مٹی میں مل کر فنا ہو جاتا لیکن جم کر وہ انسو ظالم کے لیئے بددعا بن گیا اک سزا بن گیا ۔ وہ آہ بن گیا۔ جس نے عرش ہلا دیا اور وہ مظلوم بن گیا جس نے  رب کعبہ کو رحمن سے جبار بنا دیا ۔ اور ظالم کی سزا کا اعلان کروا دیا وہ سزا جواب کبھی نہیں ٹل سکتی ۔ جبھی کہتے ہیں اس نہ بہنے والے اشک سے ڈرو کہ یہ بہہ کر رلتا نہیں، نہ بہہ کر رول دیا ہے ۔
        (چھوٹی چھوٹی باتیں) 
              (ممتازملک۔پیرس)

منگل، 20 دسمبر، 2022

ٹھیک ہو جائیگا/ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

ٹھیک ہو جائیگا

🏔️لڑکا پاگل ہے۔۔ شادی کر دو ٹھیک ہو جائیگا۔
🏔️لڑکا نشہ کرنے لگا ہے۔۔۔ شادی کر دو ٹھیک ہو جائیگا ۔
🏔️لڑکا اتھرا بدمعاش ہے۔۔  شادی کر دو ٹھیک ہو جائیگا ۔۔۔
🏔️لڑکا آوارہ ہو گیا ہے۔۔۔ شادی کر دو ٹھیک ہو جائیگا ۔۔۔۔
🏔️لڑکا بیکار اور نکما ہے۔۔۔ شادی کر دو ٹھیک ہو جائیگا ۔۔۔
🏔️لڑکا مرگی کا مریض ہے۔۔۔ شادی کر دو ٹھیک ہو جائیگا ۔۔۔۔۔
🏔️لڑکا بدکردار ہے۔۔۔شادی کر دو ٹھیک ہو جائیگا ۔
کیا ہماری ہاں لڑکیاں ان سارے ناقص مال کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیئے پیدا ہوتی ہیں ؟
   (چھوٹی چھوٹی باتیں)
        (ممتاز ملک۔پیرس)

منگل، 13 دسمبر، 2022

💚اللہ سے مذاق/ کوٹیشنز۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

اللہ سے مذاق

ہماری قوم کا المیہ کیا ہے؟
یہ کہ نہ ہم کسی کی خوشی میں خوش آمدید۔
@ نہ ہم کسی کو سراہنے میں فراخدل ہیں ۔
@ نہ ہم کسی کے شکر گزار ہوتے ہیں۔
@ نہ ہم کسی سے معافی مانگتے ہیں۔
@ نہ ہم کسی کی عزت ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔
@ نہ ہم کسی کی تعریف کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
مان لیں کہ ہم بخیل ہیں ٫ منافق ہیں اور آگے بھی۔
لیکن انتظار کرتے ہیں کہ رحمتیں بس ہمیں سب پر نازل ہونا چاہیئیں۔۔۔یعنی اللہ سے بھی مذاق کریں۔
استغفار رررر
   (چھوٹی چھوٹی باتیں)
       (ممتاز ملک۔ پیرس)

جمعرات، 1 دسمبر، 2022

عزت کا سبق/ چھوٹی چھوٹی باتیں ۔ کوٹیشنز

عزت کا سبق

اپنے بچوں کو ہمیشہ پورا سبق سکھایئے اور پوری بات سمجھائیے۔
 انہیں یہ مت سکھائیں کہ اپنی ماں اور بہن کی عزت کرو بلکل یہ سکھائیں کہ عورت کی عزت کرو۔ بڑوں کی عزت کرو۔ چھوٹوں پر شفقت کرو ۔ یہ پورا سبق انہیں  آپکی عزت کرنے پر خود بخود تیار کر دیگا ۔ 
   (چھوٹی چھوٹی باتیں)
      (ممتازملک ۔پیرس)
                   ●●●

پیر، 14 نومبر، 2022

نشہ/ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

      نشہ ۔۔۔۔

آپ نشہ نہیں پھونکتے بلکہ نشہ اپکے پورے خاندان کو، آپ کے سماجی رتبے کو ، آپکے تعلقات کو، آپکے خوابوں کو، آپکی خواہشوں کو ، پھونک رہا ہوتا ہے ۔ 
نشہ کوئی سا ہو صرف تباہی ہے۔
       (چھوٹی چھوٹی باتیں)
           ( ممتازملک ۔پیرس)

اتوار، 23 اکتوبر، 2022

قیامت اور کیا۔ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں



قیامت اور کیا

دوست اخلاص سے خالی ہیں تو
 رشتے وفاوں سے عاری۔ 
ہر روز یہ قیامت بن کر ہمارے دلوں پر ٹوٹتے ہیں اور 
اب بھی ہمیں کسی اور قیامت کا انتظار ہے ؟
     (چھوٹی چھوٹی باتیں)
          (ممتازملک ۔پیرس)



بدھ، 7 ستمبر، 2022

نوازے ہوئے لوگ/ کوٹیشنز

نوازے ہوئے لوگ

دوست وہ نہیں ہوتا جسے بتانا پڑے کہ میں خوش ہوں یا میں پریشان ہوں ۔۔۔بلکہ دوست وہ ہوتا ہے جو آپکی خاموشی کو سن لیتا ہے ، جو آپ کی بدلتی رنگت سے آپکے دل کا حال جان لیتا ہے ، جو آپکی آنکھوں کی نمی کو آپکے ہونٹوں کی مسکراہٹ میں بھی ڈھونڈ لیتا ہے ۔ آپکی پریشانی کو حل کرنے کی سعی کرتا ہے۔ آپکی خوشی کو اپنے اندر پھوٹتا ہوا محسوس کرتا ہے ۔  اگر آپ کے پاس کوئی ایک بھی ایسا دوست ہے تو آپ واقعی خدا کی جانب سے نوازے ہوئے لوگوں میں شامل ہیں ۔ 
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
       (ممتازملک۔پیرس)

بدھ، 17 اگست، 2022

سوراخ/ کوٹیشنز ۔ چھوٹی چھوٹی باتیں

        سوراخ
جیسے ہر گھر سے غلاظت و گندگی کی نکاسی کی ایک نالی ہوتی ہے، اسی طرح اپنے دل میں بھی ایک نالی جیسا سوراخ بنا لیں جس سے آپ دوسروں کی آپ سے متعلق سوچوں اور اعمال کی گندگی کو باہر نکالتے رہیں ۔ سوچنے میں یہ مشکل کام لگتا ہے لیکن یقین کیجیئے آپ اس کی مشق کے بعد خود کو بیحد پرسکون اور ہلکا پھلکا اور صاف ستھرا محسوس کرینگے۔ 
         (چھوٹی چھوٹی باتیں)
               (ممتازملک۔پیرس)
                ●●●

منگل، 16 اگست، 2022

انتظار/ کوٹیشنز

انتظار 

ہم وہ قوم ہیں جو حادثوں کاانتظار ہی نہیں بلکہ اہتمام بھی بڑے شوق سے کرتے ہیں ۔۔
      (چھوٹی چھوٹی باتیں)
            (ممتازملک ۔پیرس)

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/