ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 20 نومبر، 2026

ساتھ جینے کو تیرے ایک زمانہ چاہوں ۔ مصرعہ طرح ۔ شہناز مزَمّل۔ اردو شاعری

   20 نومبر 2026ء
            ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طرحی مشاعرہ میں شرکت 
پہلا آن لائن طرحی مشاعرہ برائے " ادب سرائے انٹرنیشنل"
 ڈاکٹر شہناز مزَمّل کی یاد میں انہیں کے مصرعے پر
"ساتھ جینے کو تیرے ایک زمانہ چاہوں "
 کلام:
 ممتازملک 
پیرس ، فرانس 

کلام:
 ممتازملک 
پیرس ، فرانس 

وقت مَیں ساتھ تیرے اور بِتانا چاہوں 
"ساتھ جینے کو تیرے ایک زمانہ چاہوں" 

نرم گفتار تیری بات تیری بامعنی 
جس کو سننے کے لیئے روز بہانہ چاہوں 

تیرے کردار میں مسلم کی جھلک ملتی ہے
تیرے منظوم قرآں جیسا خزانہ چاہوں 

سبق آموز تیری ساری ہی تحریریں ہیں
سچ نظر آتا ہے میں چاہے فسانہ چاہوں 

دل پذیری تیرے اشعار میں ڈھل جاتی ہے
اپنا دل سامنے رکھ اس کا نشانہ چاہوں 

اک ملاقات تھی شہناز مزمّل سے مگر
عمر بھر اس کا ہی ممتاز ترانہ چاہوں 
                ۔۔۔۔۔۔
 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/