ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

بدھ، 15 اپریل، 2026

نظم۔ بعد چھبیس برس ۔ جا میں نے تجھے آزاد کیا


ملاقات 

بعد چھبیس برس 
ہم گلے سے ملے 
اور پھر دیر تک
 ایک دوجے کے کندھے
 بھگوتے رہے

کتنے پیارے جو اس بیچ
 ہم دونوں سے تھے
 جدا ہو گئے 
یاد انکو کیا اور
 روتے رہے

زندگی ریت کے جیسے
 ہاتھوں سے اپنے پھسلتی رہی
مڑ کے تکنے کا موقع 
نہ اس نے دیا
درد ڈھوتے رہے

خوب روتے رہے 
خوب روتے رہے 
شاعرہ: 
(ممتازملک)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/