ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

پیر، 13 اپریل، 2026

* بے حساب / اردو شاعری۔ اور وہ چلا گیا ۔ اشاعت 2024ء

بے حساب

نعمتوں کا حساب ہوتا ہے
رحمتیں بے حساب ہوتی ہیں

وقت آنے پہ علم ہوتا ہے 
حکمتیں بے نقاب ہوتی ہیں

یونہی بیکار مت سمجھ لینا
وہ جو داخل نصاب ہوتی ہیں

اپنے اعمال خود لکھے ہونگے
جو سنہری سا باب ہوتی ہیں

سب سے بہتر ہے اپنے چاہت سے
رب کا جو انتخاب ہوتی ہیں

جتنی ممتاز منزلیں دیکھیں 
کتنی آنکھوں کا خواب ہوتی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/