برستی بارش
(کلام/ممتازملک ۔پیرس)
☔آنکھ کو اشک پلاتی ہے برستی بارش
(کلام/ممتازملک ۔پیرس)
☔آنکھ کو اشک پلاتی ہے برستی بارش
پھر سے کچھ یاد دلاتی ہے برستی بارش
☔کتنے بچھڑے ہوئے لوگوں نےصدا دی دل میں
رنج وغم خوب کھلاتی ہے برستی بارش
☔پھول جھڑتے ہیں ثمر بار شجر سے اکثر
شاخ دل آ کے ہلاتی ہے برستی بارش
☔یوں تو سادہ سا ورق ہے دلِ نازک اپنا
خواب رنگین دکھاتی ہے برستی بارش
☔گونجتے ہیں کئی سناٹے ہنسی سے اپنی
آہ کے گیت سناتی ہے برستی بارش
☔بند کمروں کے اندھیرے جنہیں بھاتے ہیں بہت
صحن میں انکو بھی لاتی ہے برستی بارش
☔چھوڑجاتا ہے جو طوفان میں کم ظرف ہے وہ
ورنہ محبوب ملاتی ہے برستی بارش
☔کہیں میٹھے کہیں نمکین سے پکوانوں سے
پاس مہمان بلاتی ہے برستی بارش
☔بجلیاں لے کے نکلتے ہیں مسافر بادل
پھر جہاں چاہے گراتی ہے برستی بارش
☔روٹھ جائے تو بھری بستیاں ویران کرے
پڑھ کر استسقاء یہ آتی ہے برستی بارش
☔یاد پھولوں کی انہیں آئی ہے ممتاز تو کیا
کتنے پیاروں کو مناتی ہے برستی بارش
۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں