ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
اردو شاعری۔ماں کے نام لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو شاعری۔ماں کے نام لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 17 ستمبر، 2025

اردو شاعری۔ رات بسر ہوتی ہے۔ ماں کے نام


کلام:
(ممتازملک۔ پیرس)

جب بھی پہلو میں تیرے رات بسر ہوتی تھی 
 ماں اسی رات کی بھرپور سحر ہوتی تھی

کیسے محفوظ نہ رہتی کہ دعائیں تھیں تیری
میری خوشیوں پہ جو دشمن کی نظر ہوتی تھی 

رات اماوس کی بھی مجھ کو نہیں تاریک لگی
ہر قدم تو جو مجھے رشک  قمر ہوتی تھی

کیسے بن داس رہے جگنو تیری یادوں کے 
جس جگہ چاہا وہیں  یاد  امر ہوتی تھی

داب کر پاؤں جو ممتاز ہوا کرتی شب
کتنے سستے میں یہ جنت کا سفر ہوتی تھی 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/