ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
میری نئ کتاب سے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
میری نئ کتاب سے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 4 اگست، 2020

میرا کیا ہو گا۔ شاعری ۔ پبلشڈ



کیا ہو گا 
ممتاز ملک . پیرس 


میں نے تو کھول کےرکھدی ہے حقیقت ،میری 
تو جو ہر بھید چھپائے گا، میرا کیا ہو گا

میرے ہر گیت کی ہر تان، تیرے نام سے ہے
تو الگ گیت جو گائے گا ،میرا کیا ہو گا

چھوڑ کے سارا جہاں ہم نے ، تجھے ساتھ لیا
ساتھ جو تو نہ نبھائے گا ،میرا کیا ہو گا

تیری ہر بات قسم کھانے کی ،محتاج ہے کیوں 
نہ یقیں پھر بھی جو آئیگا  ،میرا کیا ہو گا

وہی بہتر ہے تیرے واسطے مجھ سے زیادہ 
کوئی احساس دلائیگا ،میرا کیا ہو گا 

تجھ سےوابستہ کوئی رشتہ، تیرے رشتے سے
مجھ کو دن رات ستائے گا ،میرا کیا ہو گا

میری چاہت کی جلن میں،کوئی جادو ٹونہ
کر کے تعویذ جلائے گا، میرا کیا ہو گا

دل کی دیوار پہ کھینچیں ہیں 
لکیریں اتنی 
تو نہ گر انکو مٹائے گا ، میرا کیا ہو گا

اب کوئی چہرہ کرے قید، تو آواز کوئی 
قید  آواز سنائے گا، میرا کیا ہو گا

ماسوا میرےکسی اور کو، اےدوست اگر 
کہہ کے ممتاز بلائیگا، میرا کیا ہو گا
●●●






x

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/