ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک
اردو شاعری۔اردو شاعری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو شاعری۔اردو شاعری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 25 ستمبر، 2025

نہ مار مجھے ۔ اردو شاعری






ملے گی نقد تو پھر بات مجھ سے تم کرنا
حیات اب کے نہیں چاہیئے ادھار مجھے

لہو کی کوئی کشش ہے نہ سوچ کی قربت
ہر ایک رشتہ ملا جیسے مستعار مجھے

بہت ہوا ہے یہ قربانیوں کا دھندا بس 
کرو نہ بیٹوں کی کرتوتوں پر نثار مجھے

انہیں بھی وقت کی دلدل میں ڈوبتے دیکھا 
جنہوں نے چاہا کیا خوب دل فگار مجھے 

میں بھی ہوں نسل سے تیری لہو بھی تیرا ہوں
جنم دیا ہے تو پھر ایڑیاں نہ مار مجھے 

تو میری یاد میں زندہ رہے کسی پل تو
کبھی تو پیار سے لے نام اور پکار مجھے

انوکھا سا یہ تعصب رہا میرے گھر میں
گلوں کو بانٹ کے حصے میں آئے خار مجھے

تیرا جنازہ سجانے کو اشک دے ممتاز
تو کیوں سمجھتا رہا وجہء انتشار مجھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/