ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

بدھ، 23 اپریل، 2025

انتساب / مدت ہوئی عورت ہوئے۔ نامکمل

       

             انتساب

(مدت ہوئی عورت ہوئے)


میری ماں خورشید بیگم کے نآم 

جس نے یہ سوچ کر کبھی مجھے اپنے سینے سے نہیں لگایا کہ


  جانے یہ دنیا اسے محبت دے یہ دنیا اسے 
محبت دے سکے کہ نہ؟
میری اس ماں کے نام 
جس نے یہ سوچ کر کبھی رات کی پرسکون نیند نہ لی کہ جانے اس کی بیٹی کے خواب پورے ہوں کے نہ ؟
جس نے یہ سوچ کر کبھی میٹھے بول نہ بولےنکظ جانے وقت کا لہجہ کتنا کڑوا ہو؟ اور میری بیٹی اس کڑواہٹ کے لیے تیار ہو کہ نہ؟
 جس نے یہ سوچ کر حد سے زیادہ ازادی نہ دی کہ بیٹی کٹی پتنگ نہ بن جائے۔
 میری اس ماں کے نام 
جس نے یہ سوچ کر خود انپڑ ہوتے ہوئے مجھے علم حاصل کرنے کا موقع بخشا کہ بیٹی کی راہ میں علم کا چراغ روشن کر دوں تاکہ جہالت کی تاریکیوں اور ٹھوکروں سے بچ سکے۔
 میری اس ماں کے نام 
جس نے اعتماد کا خزانہ میرے دامن میں بھر دیا کہ اس کے نزدیک یہ دنیا کی سب سے قیمتی متاع ٹھہری جو انسان کے لیے بالعموم اور لڑکی کے لیئے بالخصوص زندہ رہنے کے لیئے اشد ضروری ہے کیونکہ یہ اس کے پاس نہ تھا ۔
میری اس ماں کے نام 
جس نے مجھے ان جراتوں سے نوازا جو سچائی کے لیئے مقابلہ کرنے اور شر پر خیر کی فتح کے لیے درکار ہوتی ہیں ۔
میری اس ماں کے نام 
جس کے تجربات زندگی میں مجھے حسن بیاں بخشا ۔
میری اس ماں کے نام
 جس کی سادگی نے مجھے اظہار کا حسن بخشا۔
 ان تمام ماؤں کے نام 
جن کی قربانیوں نے ہمیں جینے کا حوصلہ بخشا ۔
کیونکہ 
ممتاز کڑے دور سے گزرے مگر اب تک
 میں تیری دعاؤں سے ہوں آباد بہت ہے 
                        ممتاز ملک
                        پیرس۔ فرانس 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/