بروز ہفتہ 12 جون 2026ء فرانس کے شہر پیرس میں ادبی نسائی تنظیم "راہ ادب فرانس" کی جانب سے معروف "حامد
احسان نوشاہی قوال گروپ" کے اعزاز میں ایک ملاقات اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں حامد احسان نوشاہی گروپ کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔ ان کے ساتھ فیصل شیر اپنے قریبی دوست کے ساتھ شامل ہوئے۔ اور تصاویر اور آڈیو ویڈیوز تیار کیئے ۔ اس دعوت کا اہتمام تاج ریسٹورنٹ پیرس میں ہونا مقرر تھا۔ لیکن عین وقت پر اس ریسٹورنٹ کی بندش کا علم ہوا، تو فوری طور پر جگہ تبدیل کی گئی اور یوں ایک اور معروف ریسٹورنٹ "رائل پیلس " میں تقریب کو لے جایا گیا ۔ "راہ ادب فرانس " کی ٹیم نے حامد احسان نوشاہی قوال گروپ کو گلدستہ پیش کیا ۔ ان کے یورپ کے کامیاب دورے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ راہ ادب فرانس کی صدر محترمہ ممتازملک صاحبہ اور نائب صدر محترمہ شمیم خان صاحبہ نے حامد نوشاہی صاحب اور احسان نوشاہی صاحب کو اپنی کتابوں کے تحائف پیش کیئے ۔ نوشاہی گروپ نے ممتازملک کا نعتیہ کلام "پرکیف نے ہواواں " گا کر پیش کیا اور سماں باندھ دیا۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں