نعت
ذوق نبی ص
حضور کے ذوق کے مطابق جو نعت ہوتی تو بات ہوتی
غلام آقا ہی نام ہوتا یہی ہماری جو ذات ہوتی تو بات ہوتی
حضور کے ذوق کے مطابق جو نعت ہوتی تو بات ہوتی
غلام آقا ہی نام ہوتا یہی ہماری جو ذات ہوتی تو بات ہوتی
انہیں کے قدموں میں دن گزرتا کمال ہوتا
جوانکےجیسےہی رات ہوتی تو بات ہوتی
ہمارا بھی ذکر سن کے سرکار مسکراتے
وہی مقدس حیات ہوتی تو بات ہوتی
ہمارا ہر دن نبی کی سنت بسر جو ہوتا
ہماری ہر شب برات ہوتی تو بات ہوتی
اگر میسر ہو انکے احکام پر عمل تو
ہمارے تابع یقین کی کائنات ہوتی تو بات ہوتی
حضور کے راستے پہ ممتاز ہمیں بھی بخشش نصیب ہوتی
ہمیں جو تقوی نصیب ہوتاحصول راہ نجات ہوتی تو بات ہوتی
ہمیں جو تقوی نصیب ہوتاحصول راہ نجات ہوتی تو بات ہوتی
۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں