ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

ہفتہ، 10 اکتوبر، 2026

نعت ۔ صلی علی پکارو۔ اردو نعت ۔ اے شہہ محترم ۔ اشاعت 2019ء

 
صلی علی پکارو
(کلام/ممتازملک.پیرس)

صلی علی پکارو سرکار آ رہے ہیں 
اٹھو اے جانثارو سرکار آ رہے ہیں 

سرکار کی گلی میں منگتا بھی بادشاہ ہے 
نام سخی پکارو سرکار آ رہے ہیں 

چاہو نصیب روشن بھرنا اگر ہو دامن 
دامن وہاں پسارو  سرکار آ رہے ہیں 

گم ہونا ہے اگر تو بہتر ہے دشت طیبہ 
خاک اسکی چھان مارو سرکار آ رہے ہیں 

دشت جنوں ہے طیبہ دشت سکوں ہے طیبہ
جس حال میں گزارو سرکار آ رہے ہیں 

دیتے ہیں سب سے بڑھکر سنتےہیں سب سےبڑھکر
کچھ روز واں گزارو سرکار آ رہے ہیں 

ممتاز خوش نصیبی لائی در نبی پر
دل جان ان پہ وارو سرکار آ رہے ہیں 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/