نعت پاک
خاک ہے خاک میں
(کلام/ممتازملک.پیرس)
یہ بدن خاک ہے بس خاک میں ملنے کے لیئے
روح پہنچے گی یہ افلاک میں ملنے کے لیئے
میری اوقات بہت کم یے کرم ہے زیادہ
ہے یہ جرات خس و خاشاک میں ملنے کے لیئے
ساتھ میرے ہے ہجوم اور میرا دل تنہا
سچ یہ ہے دیدہ نمناک میں ملنے کے لیئے
آرزووں کے جنازے پہ ہے دھوکے کا کفن
اب لحد اور عمل تاک میں ملنے کے لیئے
ہاں اسی حال میں اٹھو گے چھپانے والو
سب اسی حالت بیباک میں ملنے کے لیئے
کون پہچانے گا جب اپنی پڑی ہو گی ہمیں
آرزو ہے بڑی لولاک میں ملنے کے لیئے
کچھ بھی ممتاز ہو پہنچادو قدم بوسی کو
بس یہ صورت ہے نگہہ پاک میں ملنے کے لیئے
۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں