نعت
اے میرے دل
(کلام/ممتازملک.پیرس )
اے میرے دل تو مجھے چھوڑ کے آگے نہ نکل
راستے عشق کے ہیں تو ذرا محتاط سا چل
اتنا ناپاک کیا سارے زمانے نے تجھے
پاک ہونے کے لیئے جسم پہ اس خاک کو مل
لوگ کہتے ہیں تو رک دل میرا بولے کہ نہیں
سخت وحشت ہے مدینے کی طرف آج نکل
خار پیارے ہیں نبی پاک کی گلیوں کے ہمیں
پھول دنیا کے کسی طور نہیں ان کا بدل
جب تعین میرے سرکار کریں منزل کا
راہ میں چھوڑ دے دنیا کے یہ سب مال و محل
جلد سرکار کے دربار سے ائے گا بلاوہ ممتاز
اور کچھ دن ہیں نہ بیتابی سے اس طور مچل
۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں