دل و جاں نثار
(کلام/ممتازملک۔پیرس)
اس پاک سرزمیں پہ دل و جاں نثار ہوں اک بار نہیں جب بھی جیوں بار بار ہوں
اس کائنات میں ہے تیرے دم سے روشنی
اس روشنی پہ ہم سبھی پروانہ وار ہوں
چاہے کہیں بھی جا کے ہوں آباد مگر سچ
اس نام پہ شکرانہ پروردگار ہوں
آ کر تیری آغوش میں سب بادشاہ ہوئے
آوارہ راستوں کے ہی گردو غبار ہوں
ملتا ہے چین آ کے اسی سرزمین پر
کتنے بھی دل گرفتہ ہوں یا بیقرار ہوں
ممتاز پاک نام ہے ایمان کا حصہ
میرے لہو کی گردشیں اس سے شمار ہوں
۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں