انتساب
میں اپنی پہلی کتاب ' مدت ہوئی عورت ہوئے ' کی پذیرائ کے لیئے قارئین کی بے حد ممنون ہوں .
آج میرا دوسرا شعری مجموعہ ' میرے دل کا قلندر بولے ' آپ کے ہاتھ میں ہے .جس کے لیئے آپ سب کی جانب سے حوصلہ افزائی کی امید رکھتی ہوں .
میری اس کتاب کا انتساب ان تمام لوگوں کے نام ہے جو صرف حقوق اللہ پر ہی زور نہیں دیتے بلکہ اللہ کی جانب سے معاف نہ کیئے جانے والے حقوق العباد کو بھی بھر پور طریقے سے ادا کرتے ہیں. جو کسی کا حق نہیں مارتے . یتیموں کا مال نہیں کھاتے . ہمسائیوں کا خیال رکھتے ہیں .جھوٹی گواہی نہیں دیتے . کم نہیں تولتے . اور جنکے ہاتھ ' آنکھ اور زبان سے دوسروں کو نقصان نہیں پہنچتا .کیوں کہ یہ ہی وہ لوگ ہیں جن سے خدا نے جنت کا وعدہ کیا ہے اور جن سے جنت سجائی جائے گی .کاش ہم بھی انہیں لوگوں میں سے ہو جائیں . یہ ہی
' میرے دل کا قلندر بولے '
ممتاز ملک۔پیرس
●●●