ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 16 اگست، 2013

● (50) کاریگری/ شاعری ۔ میرے دل۔کا قلندر بولے




(50) کاریگری


ہر کاریگری تیری ہوتی ہے بیمثال
کچھ رنگ چراتی ہوں کچھ لیتی ہوں اشکال

فطرت کے سبھی رنگوں کو آنکھوں میں سمو کر
جتنی ہو ضرورت اسے لیتی ہوں وہاں ڈھال

کس درجہ ہے بھرپور یہ قدرت کی صناعی
محدود میری عقل عطا تیری باکمال

ہر چیز اپنے اپنے مدارج میں ہے پابند
انسان ہی حیلوں سے چلے روز نئی چال

مشکل میں تیرے سامنے گردن کو جھکائے
آسانیوں میں جھکنا تصور بھی ہے محال

خواہش کا سفر اتنا بھی آسان نہیں ہے
باطن کا گلا گھونٹ کے کونے میں کسی ڈال

سویا ہے ضمیر اس لیئے دھیرے سے چلا کر
ممتاز اگر جاگا تو کر بیٹھے گا سوال
●●●
کلام: مُمتاز ملک 
مجموعہ کلام:
 میرے دل کا قلندر بولے
اشاعت: 2014ء
●●●

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/