ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 16 اگست، 2013

زندگی کی زلف




زندگی کی زلف

تم زندگی کی زلف کو کتنے بھی پیچ دو
  سچی گواہیاں بھی سر عام بیچ دو 

   کر نہ سکو گے مجھ کو کبھی مبتلاۓ خوف
    چاہے کسی جگہ بھی میری کھال کھینچ دو   

 ہم کو اگر نصیب نہیں بارش مراد
 وادئ حیا کی خون جگر سے ہی  سینچ دو

  مقدور بھر جو میری اطاعت نہ ہو قبول 
  مٹھی میں میرا نامة اعمال بھینچ دو

  یا تو میری حیات کا مُمتاز ہو معیار  
 یا پھر میری حیات کا نقشہ ہی کھینچ دو

 کلام/  مُمتاز ملک 
..................

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/