ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 18 مئی، 2025

پاکستانی فنکاروں کو ۔۔۔ کالم




پاکستانی فنکاروں کو کام دیا کہ خیرات؟
         تحریر: 
             (ممتازملک ۔پیرس)

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا جنگی معرکہ پاکستان کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں لپیٹ کر ان کے منہ پر مار دیا گیا ۔ اس پر جہاں اور بہت سی باتوں کو موضوع گفتگو بنایا گیا ،وہاں ہندوستان کی بہت ساری کمینگیوں کے ساتھ ایک اور کمینی حرکت جو سامنے آئی وہ تھی پاکستانی یو ٹیوبرز کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا۔ ہر طرح کے اکاؤنٹس کو ہر جگہ سے جہاں سے بھی سچی خبریں بھارتی قوم کو مل سکتی تھیں،  سامنے والے کا نقطہ نظر معلوم ہو سکتا تھا، اسے بلاک کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستانی فنکاروں کو گانے والوں کو بلاک کیا گیا اور بتایا گیا کہ ہم نے تمہیں پیسہ دیا، کاروبار دیا اور تم ہمارے دشمن ملک سے تعلق رکھتے ہو ، تم نے ہمارے خلاف بات کی ہے لہذا ہم تمہیں کام نہیں دیں گے۔ تو ان احمقوں کی جنت میں رہنے والوں سے کوئی یہ پوچھے کہ بھئی ہندو بنیا کب سے لوگوں کو بغیر مطلب کے اور بغیر مفاد کے کام دینے لگا؟ اگر ایسا ہوتا تو اپنے ہی ملک میں لوگوں کو نیپوٹزم کا شکار کر کے  خودکشیوں پہ مجبور نہ کرتے۔  بولی وڈ بدکاری کا عالمی اڈہ ہے۔  پورے بالی وڈ اڈا بنانے کرنے کے بجائے وہ عزت احترام کے ساتھ اپنے نوجوانوں کو بھی کام دیتا انہیں ایک دوسرے میں تفریق کرنے کے بجائے حق پر میرٹ پر کام دیتا تو بیچارے وہ لوگ اپنی زندگیاں تباہ نہ کر رہے ہوتے تھے۔ جبکہ پاکستانی فنکار تم نے وہ اٹھائے جو پہلے سے مشہور تھے۔ جن کی پہلے سے شہرت تھی، نام تھا ، مقام تھا لاکھوں فالورز تھ،ے تم نے ان لاکھوں فالورز کو اپنے فلمیں، اپنے ڈرامے اور اپنا میوزک بیچنے کے لیئے ان لوگوں کو کام دیا۔  ہندو بنیئے نے ہمارے فنکاروں پر کوئی احسان نہیں کیا ۔ جسے جتا کر وہ اپنے آپ کو مہان ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔  ہاں یہ اور بات ہے کہ ہر موقع پر اپنے آپ کو کمینہ،  کمبخت اور بےوقوف ضرور ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دنیا کا کوئی کام ایسا نہیں ہے جو کوئی بھی بھارتی اور خاص طور پر ہندو بنیا کسی کو بلاوجہ فائدہ  دینے کے لیئے کرے،  یا اس کی مدد بغیر مطلب کے کرے ۔ گائے کا موت سرعام پینے والے ،گوبر کے برگر بنا کر کھانے والے، رول بنا کر انجوائے کرنے والے،  ناپاکی سے پاک نہ ہونے والے،  ٹوائلٹ اور بیڈ روم سے ناپاک نکلنے والے یہ لوگ موتنے کے بعد بغیر ہاتھ دھوئے جا کر کھانا کھانے والے، جو دال بھات ساگ پکا کر خود کو ویجیٹیرین کہتے ہیں اور اس کے بعد اسی میں گائے کا موت ملا کر اسے تبرک بنانے والے یہ غلیظ لوگ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگوں کو رزق بانٹ رہے ہیں تو یہ فکر کریں کہ کتنے لاکھ اور کتنے کروڑ اب ان کی اس رقم میں سے منہا ہوں گے۔ جو ان سنگرز کی وجہ سے اور ان اداکاروں کی اداکاری کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کی وجہ سے یہ ان لوگوں کی جیب سے صاف کرواتے رہے ہیں۔  نہ ان کے پاس کوئی کہانی کار ہے، نہ ان کے پاس کوئی نغمہ نگار ہے، نہ ان کے پاس کوئی میوزیشن ہے،  چوری کا مال بیچ بیچ کر ساری عمر انہوں نے اپنی انڈسٹری چلائی ہے۔  دوسروں کے فنکار اٹھا کر تیار ریڈی میڈ ان کی فالوور شپ کو انہوں نے استعمال کیا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہیں۔ اج وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں کہ ہم تمہیں کام دیتے ہیں جو اب نہیں دینگے۔ ارے بھائی مت دیا کرو کام۔ تم میں غیرت ہے تو واقعی اب ان کو اپنے کام کے لیے مت بلانا کبھی۔  اور پاکستانی فنکاروں میں بھی اگر غیرت ہوگی تو وہ اپنے ملک میں اپنی فلموں سے نہیں  تو اپنی ڈراموں سے اتنا کما رہے ہیں ۔جتنا تمہاری سوچ ہے۔اس سے بڑھ کر ساری دنیا میں ہونے والے شوز کے ذریعے جیسے وہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ اس سے زیادہ کے حرص کرنے والے کو ذلیل ہو ہی جانا چاہیئے اور اگر وہ اپنی مرضی سے ہو رہے ہیں تو ہونے دیجیئے۔
 پاکستان زندہ باد
             ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/