ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 9 جولائی، 2024

* احساس کی کمی ۔ اردو شاعری۔ اور وہ چلا گیا



احساس کی کمی ہے



محرومیوں کا درد یا، احساس کی کمی ہے
سوچوں کے آئینے  پر، گرد سی جمی ہے

کچھ فیصلے قضاء کے، اپنے بھی حق میں ہونگے
نبضِ حیات کب سے ،اس آس پر تھمی ہے

بیچینیوں کو گھر کا، رستہ دکھا رہے ہیں 
کیاڈھونڈتے ہیں ہم اور،کس چیزکی کمی ہے

اس حادثے کی شدّت،کس طور سے بیاں ہو
آواز رندھ گئی ہے،لفظوں میں بھی نمی ہے

رہنا ہے ساتھ اسکو، مر جائے گا وگرنہ
جو اسکےدل پہ باندھی وہ ڈور ریشمی ہے

ترتیب سے ہراک شے،رکھی ہےاپنی جا پر
پھر کیوں ہمارے اندر،اس درجہ برہمی ہے

ممتاز مجھ پہ جانے، پتھر کہاں سے برسے
احساس کے شہرکا،لہجہ تو شبنمی ہے

      ********

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/