سرجی پونتواس میں عید ڈنر
سرجی پونتواس میں 19 اکتوبر 2013 کو ایک عید ملن کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک پاکستانی فیمیلیز کے علاوہ بڑی تعداد میں انڈین ، فرنچ ، عرب اور افریقی خواتین و حضرات نے شرکت کی ۔ یہ پروگرام ایک جمنازیم ہال میں تھا جس میں سارا ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا اور منتظمین کو فالتو میز بھی لگانے پڑے ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی میں پاکستانی سفیر جناب غالب اقبال صاحب اور سرجی پونتواس کے میئر اپنی ٹیم کیساتھ شامل تھے ۔ جنہوں نے ایک ہی مقام پر پاکستانیوں کے اتنے بھرپور اجتماع کو بہت سراہا ۔ اور اپنے اندر ڈسپلن پیدا کرنے اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو عید کی بھرپور مبارکباد بھی پیش کی ۔ پروگرام میں بچوں کے لیئے کافی اچھے انعمات کی لاٹری بھی رکھی گئی ۔ اور انعمات تقسیم بھی کیئے گئے ۔ بچوں کے لیئے کئی مقابلے بھی اناؤنس کیئے گئے ۔ پروگرام کے آخر میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔ بلاشبہ کھانا بہت ہی لذیذ تھا اور بہت ہی وافر بھی ۔ جس میں مرغ پلاؤ ، چکن بروسٹ ، حلیم ، مٹن قورمہ ، نان اور رائیتہ اور میٹھے میں حلوہ تھا جبکہ بعد میں کلفیاں بھی ہر فرد کو تقسیم کی گئیں ۔ انتظامیہ میں شامل خواتین و حضرات نے لوگوں کی اچھی میزبانی کی ۔ یہ پروگرام ایک یادگار پروگرام رہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں