ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعرات، 16 اکتوبر، 2014

مدعی سُست گواہ چُست/ کالم





مدعی سُست گواہ چُست
تحریر:
(ممتازملک۔ پیرس)


15اکتوبر 2014 کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میںفرزانہ باری انسانی حقوق کی علمبردار کو حامد میر سے بہت کچھ کہتے سنا کہ کیسے انہوں نے کھل کرملالہ بی بی کی حمایت میں  اسلامی اور قرآنی احکامات پر اعتراضات کئے . اس خاتون نے کہاں کہاں سے قرانی ادھورے حوالوں کو جوڑ کر ملالہ کو صحیح اور قران کو نعوذبااللہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ جبکہ ان خاتون کے لئے ہمارا ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ اللہ آپ کو توفیق دے کہ زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور قرآن کآ ترجمہ پڑھ لیں تاکہ آپکو آپ کے ہی سوالوں کا جواب مل سکے.رٹا رٹایا عربی قران پڑھنے سے اگر آپ نے یہ سمجھ لیا ہے کہ آپ کو قران جیسی الہامی کتاب کی سمجھ آ گئی ہے تو آپ کو انگریزی پڑھنے کے لیئے اس کا مطلب سمجھنے کی بھی کیا ضرورت تھی اسی طرح انگریزی کا رٹا لگا کر ہی ڈگری کیوں نہیں مل جاتی کیوں اس کے لیئے انگریزی کے ٹینسز یاد کیئے جاتے ہیں۔ کیون اسکی ووکیبلری کا رٹا لگایا جاتا ہے ۔ کیوں کہ ہر زبان کو سمجھنے کے لیئے اس کے حروف تہجی کی صرف شکل پہچاننا ہی ضروری نہیں ہوتا بلکہ اس کی گرائمر اور لغت میں اس کے الفاظ و معنی کا بھی مکمل علم ہونا چاہیئے ۔ 
  جو قران غیر مسلموں کو بڑے بڑے بے دین اور بددماغ لوگوں کو انسان کی اور خدا کے فیصلوں کی حقیقت بیان کرتا ہے ۔ انہیں اندھیروں سے اجالے میں لا کر کھڑا کرتا ہے ،وہ آپکوبهی سچائی کا رستہ دکھائے گا. ابهی جو آپ ملالہ کی وکالت میں تڑپ کر بیان بازی کر رہی ہیں تو آپ ہی عراق. میانمار.،غزہ کے ہزاروں مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام پر مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کئے رہیں؟ کیوں انسانی حقوق کے نام پر آپ کی این جی اوز کے منہ سی دئیے جاتے ہیں؟ظاہر ہے جو ہڈی ڈالتا ہے وہ اپنی مرضی کے خلاف نہ تو کسی کوبھونکنے دیتا ہے نہ کاٹنے دیتا ہے. اسلامی احکامات انسان کی اس دنیا ہی نہیں بلکہ اگلی زندگی میں بهی کامیابی کے گر بتاتے ہیں.                                                             
                              ذندگی کے پچیس ، تیس برس اس خاتون نے دنیا کا علم کمانے میں گزار دی ، اب ہمت کریں تو صرف تیس دن ہی دین اور قران کے علم پر صرف کر کے دیکھیں ۔ آپ کو معلوم ہو جائیگا کہ یہ دنیا اور وہ دنیا انسان کی ذندگی میں کیا مقام رکھتی ہے اور انسان سے کیا تقاضا کرتی ہے ۔  اللہ کے احکامات کو چیلنچ کرنے کے بجائے اگر آپ اس کے احکامات کے اغراض ومقاصد کو ہی سمجھنے میں کچھ روز صرف کر دیتیں تو آج  میڈیا کی شہہ پر آپ کو یوں بے دینی کی باتیں کرتے ہوئے اپنے دین میں کیڑے کبھی نظر نہیں آتے ۔ ہم آپ کے لیئے دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ پاک آپکو دین کی سمجھ اور قران کی محبت عطا کر دے ۔ اور یہ تبھی ہو گا جب دنیاوی شہرت اور پیسہ کمانے کا بھوت آپ کے سر سے اترے گا ۔  اور کسی کی بھی محبت میں اتنا مبتلا نہیں ہو جانا چاہیئے کہ اس کی جانب سے سوال کرنے والوں سے جھگڑنا اور اپنی جانب سے جواب گھڑنا شروع کر دیں۔ محبت اپنی جگہ رکھیں اور جواب دہی کے لیئے دوسرے کو ہی لب کشائی پر مجبور کریں ورنہ معاملہ مدعی سُست اور گواہ چُست کا ہوجاتا ہے جس میں جوتے گواہ ہی کو کھانے پڑتے ہیں ۔                          
             ۔۔۔۔۔۔۔۔                                                                   


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/