ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

بدھ، 27 فروری، 2013

کیا تارکین وطن مجرم ہیں ؟ / کالم


 کیا تارکین وطن مجرم ہیں؟
       (ممتازملک ۔پیرس)
اپنی ساری زندگی اپنوں کی خاطر اپنے پیاروں سے دور رہنے والوں نے کیا کیا دکھ نہ جھیلے ۔کسی
نے اپنے ماں باپ کے جنازوں کو کندھا نہ دیا تو کسی نے بہنوں کی ڈولیاں بھی نہ رخصت کیں ۔
کسی نے بھائیوں کے مستقبل کے لیۓ خود کو مشقت کے ہل میں بیل کی طرح جوت لیا ،
تو کسی نے بیوی بچوں کے آرام کے لیۓ خود کو انہیں کی نظروں میں اجنبی بنا لیا ۔
اور تو اور جہاں اپنے لوگوں کےلیۓ مذید کچھ اچھا کر سکنے کی امید نظر آئی تو اپنی ہی پیاری
زمیں کے نام کے ساتھ ایک اور مُلک کی وفاداری تک ساتھ لگانے کا حلف اٹھا لیا ۔
دیکھیۓ تو یہ سب سننے میں کتنا آسان لگتا ہے لیکن بھگتۓ تو یہ اپنے ہی دل پر پاؤں رکھ کر کھڑا
ہو جانے کے برابر ہی اقدام ہے ۔اس زمانے میں کہ جب ایک ہی ملک سے وفاداری
نبھانا پاکستانیوں کے لیۓ بہت مشکل لگتا ہے ۔ وہاں یہ تارکین وطن دو ، دو ملکوں کے ساتھ
وفاداری نبھا رہے ہیں ۔کسی اور ملک کے لوگوں نے اپنے ملک کے لیۓ اس سے آدھا بھی کیا
ہوتا تو وہ لوگ انہیں اپنا ہیرو بنا لیتے ۔لیکن بھلا ہو پاکستان کے سب سے بڑے منصف کا کہ
جس نے ایک ہی وار سے تارکین وطن کو بد نییت ، غدار اور جانے کیا کیانام دیدیا ۔ افسوس
صد افسوس اسی پاکستان کے یہ لٹیرے لیڈر جب مصیبتوں میں بھیک مانگنے کے لیۓ انہیں
تارکین وطن کی جوتیاں سیدھی کرنے کے لیۓ دورے کرتے ہیں ۔ان کو پاکستان ، پاکستان کا بھوں
بھوں سناتے ہیں،  اس وقت جب انہیں تارکین وطن کی منتیں کی جاتی ہیں۔ کہ بھوکے مر گۓ ہیں،
خودکھاؤ نہ کھاؤ ہمیں کھلاؤ ، تب انہیں شرم نہیں آتی ، لیکن جب ان سے راۓ دینے کا حق مانگا
جاتا ہے، جس ملک میں اپنے خون پسینے کی کمائی بھیجی جاتی ہے ، وہاں کے معاملات میں حصہ
لینے کا حق مانگا جاتا ہے ، تو بڑی ہی بے حیائی کے ساتھ کہا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے
ہیں یہاں کے معاملات میں دخل دینے والے ؟ یہ ہی وہ نمک حرامی کی صفت ہے کہ جس
کی وجہ سے پاکستانی بیرون ملک اپنی کوئی عزت بنانے میں ناکام ہو جاتے ہیں ۔ پاکستانی
قانون سازوں کو قوانین بناتے ہوۓ اپنی عقل کے گھوڑے بھی دوڑا لینے چاہیئں تاکہ
آپ کو پتہ چلے کہ جس ملک کی روزی روٹی کےاتنے بڑے حصے کا انحصار تارکین وطن کے خون
پسینے پر ہو وہ انہیں آنکھیں نہیں دکھایا کرتے ۔پاکستان میں رہنے والے تمام پاکستانی حکومت
پاکستان کی ذمہ داری ہیں کہ وہ انہیں روزگار ، تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرے ۔ملک سے باہر رہنے والے اگر ان کی مالی امداد کا سلسلہ بند بھی کر دیں تو دنیا کاکوئ قانون انہیں اس بات
پر مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ اپنے خاندانوں کو سپورٹ کرنے کے نام پر پاکستانی بینکس کو بھرنے کا کام کریں ۔
کیوں کہ کوئی بھی شخص جہاں رہتا ہے وہیں اپنی زندگی کو مینج کرتا ہے ۔ یورپ میں دو ، دو کمروں کے
فلیٹ میں رہنے والوں نے پاکستان میں رہنے والے رشتہ داروں کو کروڑوں روپے کے گھر بنا کر دیۓ ۔
دکانیں خرید کر دیں ۔ کاروبار کروا کر دیۓ ۔ ٹرانسپورٹ ، پٹرول پمپس ۔ میرج ہالز ، سکولز ،
کالجز ،ٹیکسٹائل ملز ، امپورٹ ایکسپورٹ ، پراپرٹیز اور جانے کس کس شعبے میں
انویسٹمنٹ کر کے پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے ۔
ٹھیکیدارو ۔۔۔۔۔۔۔
زرا اپنے اردگرد نظر ڈالو تو پتہ چلے کہ کماؤ پوتوں کے ساتھ بات کرنے کے آداب کیا ہوتے ہیں ؟کیوں کہ
سگی ماں بھی کمانے اور گھر چلانے والی اولاد کو اپنی نکمی اولاد پر ہمیشہ فوقیت دیتی ہے ۔لیکن ہمارے
ہاں معاملہ یہ ہے کہ نکمی اور لٹیری اولاد گھر کے بارے میں فیصلے کر رہی ہے اور کماؤ اولاد کو گلے میں پھندا لگانے اور منہ پر ٹیپ لگانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ یا پھر یہ سب کرنے اور انہیں عزت
دینے کا حوصلہ نہیں ہے ، تو جرٔات کر کے ان تارکین وطن کا پیسہ کھانے سے بھی
انکار کر دیں انہیں اپنی پراپرٹیز بھی یہاں سے بیچ کر غیر ملکی قرار دیےدیجیۓ ۔
تاکہ جب وہ پاکستان آئیں تو غیر ملکیوں کی طرح ہی آئیں اور انہیں کی طرح اپنے رائٹس
بھی استعمال کریں ۔کم از کم کوئی بھرم تو نہ رہے پاکستانیوں اور ان
تارکین وطن غیر ملکیوں کے بیچ ۔
،،،،،،،،،،،،،،




جمعرات، 21 فروری، 2013

واہ چیف جسٹس صاحب


 واہ چیف جسٹس صاحب
ممتازملک ۫۔ پیرس
کیا بات ہے آپ کی ۔کہاں تو کسی ایک بھی شخص کے لیۓ آپ سوووموٹو ایکشن لیتے نہ تھکتے تھے اور کہاں اٹھارہ کروڑ لوگوں کی زندگی کے بارے میں اُٹھے ہوۓ نکات کی اہم ترین پٹیشن کو آپ نے سننا تو کیا گوارہ کرنا تھا ۔الٹا یہ بات لانے والے ہی کو بدنیت ، بےایمان اور ،، آپ ہوتے کون ہیں ،،کہہ کر خود کو ایک بہت بڑی اور شاطرانہ گیم کا حصہ بھی بنا لیا ۔ چیف صاب کیا آپ بھی یہ بھول گۓ کہ کون کہہ رہا ہے سے زیادہ اہم ہوتا ہے کہ کیا کہہ رہا ہے ۔ کیوں کہ یہ ہی ہمارا مجموعی قومی المیہ ہے کہ ہم آج تک یہ بات سمجھ ہی نہیں سکے کہ بات اہم ہوتی ہے مقاصد اہم ہوتے ہیں نا کہ کون اور لوگ ۔ ڈوول نیشنیلٹی کا بہانہ بنا کر آپ نے ان لاکھوں لوگوں سے بات کرنے کا حق ہی چھین لیا ۔ جنہوں نے اپنی نسلیں اس ملک کے لیۓ زر مبادلہ کمانے کے لیۓ قربان کر دیں ۔ آپ نے علامہ صاب سے یہ اس وقت نہیں پوچھا جب علامہ صاب ایک ایک پروجیکٹ پر کروڑوں روپیہ لگا رہے تھے ۔ اور لگا رہے ہیں ۔ جب یہ ہی علامہ صاحب دینا کے ایک سو نو ممالک میں پاکستانیوں کو متحد کر کے انہیں پاکستان کے قریب رکھنے کا جرم کرتے رہے ہیں ان کے دلوں میں اپنے پاکستان اور وہاں رہنے والوں کو اپنا بہن بھائ کہہ کر ان کے لیۓ سینکڑوں سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز ، ہاسپٹلز ، جہیز فنڈز ۔ یتیم خانے اور کیا کیا کچھ ان تارکین وطن کی فنڈنگ سے بناتے رہے ۔تب کسی نہیں پوچھا یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے ، کون کس کا ایجنٹ ہے ۔ یا کس کے کیا مقاصد ہیں ، یا یہ تو ہمارے حکومت کا کام ہے آپ کیوں کر رہے ہیں اب جب ایک عام پاکستانی کے حقوق کے لیۓ آواز اٹھانے کی کوشش کی گئ اور پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والے65 سالہ دھوکے کا پردہ چاک کرنے کے لیۓ کوشش کی گئ تو آپ نے وہ آواز ان لٹیروں کو خوش کرنے کے لیۓ سنے بنا ہی دبا دی ۔ جو ملک کو جونکوں کی طرح چوس چوس کر قریب المرگ کر چکے ہیں کوئ بھی پٹیشن رد کرنے کا آپ کو پورا پورا حق ہے لیکن اتنے اہم قومی معاملے کو نہ سننا ضرووووووووور خطرے کی گھنٹی بجاتا ہے ۔کتنے ہی مواقع پر آپ کے فیصلوں کی کھلی اڑائ گئ لیکن عوام آپ کے ساتھ کھڑی رہی ۔ لیکن اب جبکہ عوام کے لیۓ کچھ سب سے اہم کرنے کا وقت آیا تو آپ نے انتہائ بچگانہ رد عمل دکھا کران کروڑوں پاکستانیوں کو مایوس کر دیا جنہوں نے اس ملک میں آپ کو اپنا نجات دہندہ سمجھ لیا تھا نہ صرف یہ بلکہ آپ نے اپنی ساکھ بھی مٹی میں ملا دی ۔کبھی آپ کو گیلانی آرڈر مان کر نہیں دیتا ۔ تو کبھی راجہ رینٹل کی گرفتاری کا حکم آپ کے فیصلوں پرآپ کی گرفت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان سب باتوں کے باجود آپ کے فیصلوں کا احترام کرنے والوں کو بھی آپ نے مایوس کر دیا ۔کیوں اور کس کے اشارے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی وضاحت تو بس آپ ہی کر سکتے ہیں ۔ یا تو اپنے اس اقدام کی وضاحت کیجیۓ یا پھر تارکین وطن کو بھی بہاری قرار دے دیجیۓ ۔ کیجیۓ کچھ تو کیجیۓ ۔
جو آپ کو آسان لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جمعرات، 7 فروری، 2013

کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا / کالم


کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا
(ممتازملک۔ پیرس)



ایک عجیب سا طوفان بدتمیزی بپا ہے کہ جس کا کوئ سر پیر نہیں ہے کوئ جان کر خود کو زیادہ ہی عزت دے رہا ہے تو کوئ جانتے بوجھتے ہوۓ کسی کی عزت کو کم کرنے کے لیۓ سارا زور لگانے میں مصروف ہے ۔ ابھی پچھلے کئ دنوں سے ہم نے نیا آرٹیکل لکھنے کے بجاۓ دوسروں کا لکھا پڑھنے میں وقت گزارا ۔ کئ باتیں بہت ہی کھٹکتی رہیں ۔ جس پر آج ہمہیں سوچنا ہے ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں بات کرتے ہوے معلوم ہونا چاہیے ایک مولوی ، مولانا ، اور سکالر کا فرق ۔ یہان بار بار لفظ مولانا کی گردان کی گئ جو کہ لکھنے والے کی معلومات کا گراف بتاتی ہے ۔ دوسری بات کہ علامہ صاحب نے ملٹری کو دخل اندازی کی دعوت دی۔ تو یہ بھی غلط اندازہ ہے۔ کسی بھی ملک کی فوج اس ملک کی سلامتی کی زمہ دار ہوتی ہے اسی کے پیش نظر علامہ صاحب کا یہ مطالبہ پاکستان جیسے ملک کےحالات میں ایک بہت ہی ضروری نقطہ ہے جسے نظر انداز کرنا انتہائ بڑی حماقت ہو گا ۔ کیوں کہ پاکستان کے الیکشن کے زمانے کو قریب سے دیکھنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ کیسے ان پڑھ لوگوں کے ساتھ پولنگ بوتھ میں انہی پارٹیز کے جیالے متوالے زبردستی سٹیمپس لگواتے ہیں ۔ کیسے انہین دھمکایا جاتا ہے ۔
کیسے بھرے ہوۓ ڈبے لاکر پولنگ سٹیشنز پر بدل کر من چاہا امیدوار جسے چاہے اپنے گھر کے لوگ بھی ووٹ دینے کے روادار نہ ہوں بھاری کامیابی سے جتا دیا جاتا ہے۔ اس میں مرے پہ سو درے والا حساب ہو جاتا ہے کہ انہیں کرپٹ سسٹم کے ہی ٹھیکیدارو ں میں سے ہی لوگوں کو اٹھا کر انہی کی نگرانی میں الیکشن الیکشن کھیلا جاۓ ۔ جب کہ پاکستان کو اس نام نہاد جمہوریت نے جس طرح گوڈے گوڈے قرضوں کی دلدل میں دھنسا دیا ہے وہاں ہم انہیں کے چیلوں کی زیر نگرانی مزید ایسے ہی الیکشنی خودکشی کی متحمل کسی طور بھی نہیں ہو سکتے ۔ اس کے لیۓ ضروری ہے کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں منعقد کرواۓ جاۓ اور ا سے ے تک تمام لوگوں کو برخواست کیا جاۓ ۔ تبھی صادق اور امین لوگوں کو لا کر ایک عبوری حکومت تشکیل دی جا سکےگی ۔ اب وہ حکومت اپنا کام 90 دن میں کرے یا 190 دن میں اس سے زیادہ اہم پاکستان کی سلامتی ہے ۔ کیا ہم 2، 4 مہینے کرسی پر جلدی بیٹھنے کی قیمت پاکستان کی سلامتی کی شکل میں دینا چاہتے ہیں یا پھر ایک باقاعدہ سسٹم کے تحت ہمیشہ کے لیۓ چوروں کے آنے کا راستہ بند کر کے آئندہ کے لیۓ ایک منظم طریقہ دے کر اس کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیں گے ۔ اس وقت پاکستان نام کے مریض کو وقتی بیہوشی کی نہیں ایک نیٹ اینڈ کلین آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے اندر کے تمام ناسور کاٹ کر اسے حقیقی صحت کی جانب لایا جا سکتا ہے ۔ اور یہ علاج ملٹری کی نگرانی کے بغیر قطعی ناممکن ہے ۔ فوج بھی ہمارے ہی لوگوں پر مشتمل ہے اور اسکے تمام اراکان اسی معاشرے میں اپنے خاندانوں سمیت رہتے ہیں اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ وہ سب ہم سب سے کہیں زیادہ اس ملک سے محبت کرتے ہیں اور بہادر و وفادار ہیں ۔زرا سوچیۓکہ آج ھی زرداری ٹولہ 5 سال کی عیاشی کے بعد جاتے جاتے ایسے قوانین کیوں بنوا رہا ہے کہ کئ محکموں میں آج 5 سال گزار کر بھرتیاں کھولی جارہی ہیں ایسے قوانین بنواۓ جا رہے ہیں جو اگر اپنی حکومت میں بنواۓ گۓ ہوتے تو کہیں انہیں اس پر عمل کر کے اپنے خزانے کم نہ کرنے پڑ جائیں ۔ ایک بھی میگاواٹ بجلی نہ پیدا کرنے اور اربوں روپیہ ملک سے باہر بھجوانے کے انعام کے طور پر ایک راجہ رینٹل کو وزیر اعظم کا منصب بادشاہ سلامت کی جانب سے تحفے میں عنایت کر دیا جاتا ہے ۔ اور جاتے جاتےاسی بجلی کے پیداواری منصوبوں کے فیتے کاٹے جارہیےہیں ۔ ان سے کوئ یہ نہیں پوچھتا کہ اچکو 5 سال میں آتے ہی یہ فیتے کاٹ لیتے تو ابھی تک ہم بجلی میں خود کفیل ہوتے لیکن پھر سوئس بینک کون بھرتا ۔ آج فیتہ کاٹ کاٹ کر کبھی لاشوں پر لوگوں سے بھیک مانگ کر ووٹ لیاجانا ہے اب انہیں فیتوں کی تصویریں کیش کرواۓ جانے کی تیاری ہے ۔کل کی آنے والی حکومت اگر یہ منصوبے روکے گی تو ہم شہید کہ ھا ھا ہم نے تو سب کچھ کیا آنے والوں نے آکر ملیامیٹ کر دیا لو جی ہم شہید سیاست ۔ اور اگر کسی حکومت نے اسے پورا کرنے کا نیک کام کر لیا تو ہم کہیں گے کہ دیکھا یہ ہمارا وائیدہ تھا جو ہم نے پورا کیا تھا ۔ جو ہم نے شروع کیا تھا ۔ لہذا اب بھی ہم ہی سیاسی فاتح ۔ خدایا کیا کھلا دھوکہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب پاکستانی قوم کو یہ بات سمجھ جانی چاہیۓ کہ فیتے کاٹنے والے ہیرو نہیں ہوتے بلکہ اس منصوبے کو کامیابی سے مکمل کر کے عوام کو اس کا فیض پہنچانے والے اصل ہیرو اور عوام دوست ہوتے ہیں ۔ لہذا اب رنگین وعدوں اور بلیک میلنگ والے نعروں کے دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ہمیں یہ فیصلہ ابھی سے کرنا ہے کہ ووٹ ضرور دینا ہے اسے دینا ہے جو ہمارے علاقے میں نیک نامی اور ایمانداری میں شہرت رکھتا ہے ، جو ہم میں سے ہے چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا ہو ۔ کیوں کہ ایسا کرنے سے ہی پارٹیز کو بھی نیک اور ایماندار کارکنوں کی قدر ہو گی اور اگلے الیکشن میں وہ انہیں ٹکٹ دینے پر بھی مجبور ہوں گے۔ اب پاکستانی کسی کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہ دیں ۔ اور جو لوگ اپنے مخصوص شہروں میں ہی سیاست کرتے رہیں ہیں انہیں وہیں تک رہنے دیا جاۓ کیوں کہ وہ اس سے زیادہ کے قابل ہی نہیں تھے ۔ ورنہ جہاں تک کے علاقے ان کی ذمہ داری میں آتے تھے انہیں میں اتنا بہترین کام دکھاتے کہ آج انہیں کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا اکٹھا کر کے بھان متی کا کنبہ جوڑنے کی نوبت ہر گز پیش نہ آتی ۔ آئۓ سب مل کراپنے اپنے حصے کی عملی کوشش بھی کریں اور دعا بھی تاکہ خدا پاکستان کی حفاظت فرماۓ۔ آمین
                  ۔۔۔۔۔

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/