ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 14 اکتوبر، 2012

تحمّل

 تحمّل
میں نے سیکھا ہے کہ!
تحمّل ایک ایسی خوبی ہےجو جس میں بھی ہو وہ بہترین انداز میں
معاملات کو چلانے کا اہل ہو جاتا ہے ۔بگڑے ہوۓ معاملات کودوبارہ
قابلِ عمل حالت میں لانے کے قابل ہو جاتا ہے۔
بات تحمّل کے ساتھ کی گئ ہو یا سنی گئ ہو دونوں صورتوں میں اپنی ایک
افادیّت رکھتی ہےاور دوسرے مشتعل فرد کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بنتی ہے ۔
تحمل مزاجی کے ہم پلّہ ایک اور لفظ جو میرا خیال ہے اسے
بہترین طریقے سے بیان کرتا ہے وہ ہے برد باری۔متحمل مزاج اور بردبار انسان
اگر آپ کا دوست ہے یا عزیز دونوں صورتوں میں آپ بہت خوش نصینب ہیں ۔
کہ آپ کے پاس غلط فہمیوں کو دور کرنے والی اور جھگڑوں کو رفع دفع کرنے
والی کوئ ہستی موجود ہے۔اور اگر خود آپ کے اندر یہ صلاحیّت موجود ہے
تو آپ کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیۓ۔
کہ اس خوبی کے طفیل لوگوں میں آپ کو عزت اور محبوبیّت حاصل ہوتی ہے۔
ایک ایسی توجہ جسے حاصل کرنے کے لۓ کئ لوگوں کی عمریں بیت جاتی ہیں ۔
ایک ایسی خوبی جو آپ کو دنیا سے جانے کے بعد بھی دنیا والوں کی دعاؤں میں
زندہ رکھتی ہے ۔
تحریر۔ ممّتاز ملک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/