ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 14 اکتوبر، 2012

برداشت۔ چھوٹی چھوٹی باتیں۔ کوٹیشنز




 برداشت
میں نے سیکھا ہے !
کہ
ایک ایسی چٹان ہے جو بڑے سے بڑے طوفان کا رخ موڑ دیتی ہے۔
کسی بھی گھمنڈی کو آپ کے سامنے جھکنے پر مجبور کردیتی ہے۔
اور آپ کو سربلندی عطا کرتی ہے۔کیا ہے وہ !
جی ہاں برداشت اور قوتِ برداشت:
انسان کو اگر کسی کسوٹی پر پرکھنا ہو تو :کسی اہم ذمہ داری میں
شامل کرنا ہو تو اسکی برداشت کا امتحان ایک بار تو ضرور لیں۔
اور اپنی برداشت کو بھی وقتاۤفوقتآ آزماتے رہیں ۔یہ بات آپ کو
اندرونی طور پر بہت سے حالات کے تحت پیش آنے والے جھٹکوں
سے بچنے میں مدد کرے گی اور آپ کی شخصیّت کو مضبوطی
عطا کرے گی۔
کیونکہ
جن قوموں میں برداشت کی قوت کم ہو جاتی ہےوہاں ہر برائ عام
ہوجاتی ہے اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہر
نقصان ہر ضیاع کی ابتداء برداشت نہ کرنے پر شروع ہوئی۔
یہاں تک کہ کئ بار تو ۔۔چراغوں میں روشنی نہ رہی۔۔۔۔
۔               ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر۔ ممّتاز ملک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/