ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

اتوار، 14 اکتوبر، 2012

سنو

 سنو
میں نے سیکھا ہے کہ
ہر بات کو بہت دھیان سے سنو
یہ دیکھے بنا کہ بات کون کہہ رہا ہے ؟
یہ دیکھو
کہ کہنے والا کیا کہہ رہا ھے؟
کیوں کہ کئ بار ہم سوچتے ہیں کہ
آپ کے دشمن یا ناراض دوست بھی اپنے طنز میں
اپنے غصے میں آپکو کوئ ایسی بات کہہ جاتے ہیں
جو آپ نے اگر زرا بھی دھیان دے کر سناہوتا ہو یااس
پر توجّہ دی ہوتی تو آپ بہت کچھ سیکھنے کا موقع
ضائع نہ کرتے ۔جو آپ نے اس بات کو نہ سن کر یا ناراضگی
دکھا کر گنوا دیا۔
دوسروں کی بات کو اتنے دھیان سے سنیں کہ آپ اس کی
ھر بری بات میں سے بھی اپنے لۓ اچھی بات ڈھونڈ لیں۔
اس کے آپ کے اوپر کۓ گۓ اعتراضات کو سن کر مشتعل نہ
ہوں بلکہ غور کریں کہ کیا آپ میں واقعی وہ خامی تو نہیں ؟
جس کی طرف اِشارہ کیا گیا ہے۔
اگر نہیں تو اسے اُس کی جلن سمجھ کراُس سےمحتاط ہو جائیں ۔
اور اگر آپ میں وہ خامی واقعی ہے تو اسے قدرت کی رہنمائ
سمجھ کر فورا اسے دور کرنے کے لۓ کمر باندھ لیجیۓ۔
دیکھا دونوں طرح سے آپ ہی کا تو فائدہ ہے۔بنا کچھ خرچ کۓ
آپ کیلۓاپنی شخصیّت کا تجزیہ کرنے کا اس سے اچھا موقع اور کیا
ہو گا۔کہ بات کو غور سے سنیۓ۔اور اپنے لۓ کڑوی باتوں میں بھی
اپنی زندگی کے لۓ مٹھاس ڈھونڈ لیجۓ۔
ان باتوں کو اپنی ذندگی کے اندھیرے راستوں کا چراغ بنا لیجۓ۔
صرف ایک عادت اپنا کر کہ !
باتوں کو دھیییییییییییییان سے سنو۔
تحریر۔ممّتاز ملک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/