دامن دل
کلام. ممتاز ملک
کلام. ممتاز ملک
میں نے جھٹکا ہے تجھے دامن دل سے لیکن🌷
تو نے ہر گام میری حوصلہ افزائی کی
درد ایسے دئیے تو نے نہ سنبھل پائے کبھی🌷
پھر عجب تو نے ہی آ آ کے مسیحائی کی
زندگی کس طرح آسان کبھی ہو جاتی🌷
تو نے تو درد کی ہر پل ہی پذیرائی کی
ہم سے وہ شخص بھروسے کا طلبگار ہوا🌷
جسنے بڑھ چڑھ کے رقیبوں سے شناسائی کی
درد کس راہ سے گزرے گا کہاں ٹھہرے گا🌷
راہنما نے بڑی خوبی سے راہ نمائی کی
🌷اسکو بھی شوق حکومت تھا مگر دل پہ نہیں
تن کی ممتاز یہ گنتی ہے سو رسائی کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں