ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 22 اگست، 2025

رپورٹ ۔ خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکے

رپورٹ:
(ممتازملک ۔پیرس )

خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل یوکےکے زیر اہتمام مانچسٹر میں 9اگست 2025 ء بروز ہفتہ بمقام اولڈھم لائبریری میں محترمہ نغمانہ کنول صاحبہ اور امتیاز شیخ صاحب نے ساٹھویں عالمی مشاعرے  کا انعقاد کیا جس میں دنیا کے کئی ممالک سے معروف شعراء کرام نے حصہ لیا ۔ جبکہ خزینہ شعر و ادب کی ٹیم کے اپنے اراکین نے بھی مشاعرے کو چار چاند لگائے ۔ مشاعرے کی صدارت معروف دانشور اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر سید  تقی علی عابدی اور سید المعارف شاہ نے کی۔  جبکہ شعراء کرام میں مقامی طور پر شمشاد بیگم ، لیاقت علی عہد ، روبینہ صاحبہ ،رضیہ صاحبہ ، ماہ جبیں غزل انصاری ، محمد اظہر ، سجاد ظہیر ، عابدہ شیخ، محبوب الہی بٹ،  چوہدری اصغر ،   صابرہ ناہید ، حمیرا ثنا ۔ میاں عامر علی۔ سجاد حیدر اور گلوکار سرور صاحب  نے شرکت کی ۔ جبکہ سرور غزالی جرمنی سے ، راجہ فاروق حیدر نے ہالینڈ سے، گلاسگو سکاٹ لینڈ سے کشور ثبات ، شمشاد غنی سکاٹ لینڈ سے،ثمرین ندیم قطر سے ،  عاصم منظور سکاٹ لینڈ سے ،  فرانس سے ممتازملک نے بطور مہمان خصوصی اور بطور صدر کینیڈا سے ڈاکٹر سید تقی علی عابدی نے شرکت فرمائی ۔ 
اولڈھم لائبریری کا ہال مہمانوں اور خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو  انکی ادب نوازی کی گواہی دے رہا تھا ۔ سننے والوں نے بہت ذوق و شوق کیساتھ سبھی شعرائے کرام کو سنا۔اور انہیں بھرپور داد سے نوازا۔ خزینہ شعر و ادب کے چیئرمین جناب امتیاز شیخ صاحب ، ان کی اہلیہ و میزبان محترمہ نغمانہ کنول صاحبہ کا خوبصورت انتظام و اہتمام یادگار رہا ۔ انکی ٹیم نے انکے صاحبزادوں قاسم امتیاز شیخ ، جنید امتیاز شیخ   اور انکے بچوں کے  ساتھ مل کر تقریب کو توانائی مہیا کی ۔ ہر لمحہ انتظامات میں پیش پیش رہے۔ جو کہ بیحد قابل تعریف رہا۔ ایسی محافل نہ صرف زبانوں کی ترویج میں اپنا بھرپور کردار عطا کرتی ہیں بلکہ کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ آنے والے مہمانوں نے امتیاز شیخ صاحب اور نغمانہ کنول شیخ کی اس خوبصورت کاوش کو سراہا اور آئندہ بھی ایسی ہی محافل کے انعقاد کے لئے کوشاں رہنے پر زور دیا۔ فرانس سے ممتازملک کیساتھ انکے شوہر نامدار اختر شیخ صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی جس کے لیئے انہیں خصوصی طور پر سراہا گیا۔ ۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں میں ایوارڈز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ثمرین ندیم اور شمشاد غنی صاحبہ کو چادریں پیش کی گئیں ۔  مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے۔
میڈیا کی جانب سے پروگرام کو بھرپور کوریج دی گئی جس میں
شیخ اعجاز افضل ۔ چوہدری عارف پندہیر۔ عظیم ملک ۔ پرویز مسیح ۔ خالد پرویز  صاحب خاص طور پر شامل رہے۔ 
  پروگرام کے اختتام پر نہایت پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/