ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

ہفتہ، 5 اپریل، 2025

حوالے سکے۔ اردو شاعری۔ باردگر



تو نے کشکول میں جتنے بھی اچھالے سکے 
وقت کی آنچ پہ دن رات ہیں ڈھالے سکے 

دفن تھا سارے خزانوں کی طرح مدت سے
آج مجبور ہوئے ہیں تو نکالے سکے 

ایک وہ غم کے عوض جس نے خوشی ہی بانٹی
اور کچھ لوگوں نے تو صرف سنبھالے سکے

کوئی عزت کے بچانے کو مرا جاتا ہے 
اور مر جاتا ہے کوئی کہ بچا لے سکے

اب رہائی کے لیئے رکھی ہے قیمت تگڑی
یہ نہیں ہے کہ کہیں سے تو منگا لے سکے

اک امانت کیطرح اس نے تجھے سونپے تھے
اک یقیں تھا کہ کیئے تیرے حوالے سکے

پیٹ کی بھوک کو روٹی کی طلب ہوتی ہے
ہے یہ بیکار تو سونے کے ابالے سکے

اسکو اللہ نے  ہر حال میں  ممتاز رکھا 
اور تو چاہتا ہے آ کےاٹھا 
لےسکے

                 ۔۔۔۔۔۔۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/