ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 16 جولائی، 2024

* سجاوٹ مولا/ اردو شاعری۔ اور وہ چلا گیا


سجاوٹ مولا
کلام:
(ممتازملک۔پیرس)


یوں تو دلدار ہے دنیا کی سجاوٹ مولا
لوگ اخلاص میں کرتے ہیں ملاوٹ مولا 

ہم یقیں کس کا کریں کس کو حقیقت مانیں 
ان کا زہریلا تببسم یا لگاوٹ مولا 

خاک میں جس نے ملایا کئی تہذیبوں کو
ہے وہی ظلم جو ہے وجہء گراوٹ مولا

ہو تیرا حکم تو سستا لیں گھڑی بھر کو کہیں 
زندگی بھر کی اتر جائے تھکاوٹ مولا

سارے رشتوں سے عجب باس ہے آتی جیسے
سیم نے کھا لیا ہو ایسی گلاوٹ مولا

ہم نے ممتاز جھکایا نہیں سر حق جیسا
کیوں دعاوں کو یوں پیش آتی رکاوٹ مولا

●●●


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/