پروین شغف سے میرا تعارف آن لائن مشاعروں کے توسط سے ہوا ۔ وہ بھارت کی نئی تازہ دم ابھرتی ہوئی شاعرہ ہیں ۔ ان کا کلام پڑھتے ہوئے اندازہ ہوا کہ غزل کا آہنگ نئی کروٹیں بدلنے کو بے چین ہے ۔ ان کی شاعری میں سادگی ہے ۔ کبھی کبھی اداسی عود کر آتی ہے تو اسے نئی امید کیساتھ وہ پھر سے زندہ کرنے کو کمر کس لیتی ہیں ۔ پروین شغف کی شاعری میں آپکو کہیں بھی مایوسی دکھائی نہیں دیتی اور یہی انکی شاعری کا انوکھا پن ہے ۔ میری دعا ہے کہ پروین شغف کے کلام کو قارئین کا بھرپور پیار ملے ۔ اور یہ نوجوان شاعرہ کبھی کسی مایوسی اور دکھ کا شکار نہ ہو۔ ہم انہیں ہنستا مہکتا اور آگے بڑھتا ہوا دیکھتے رہیں ۔ میری بہت سے دعائیں اور نیک تمنائیں پروین شغف کے نام
والسلام
شاعرہ ،کالمنگار، لکھاری
ممتازملک
پیرس ۔فرانس
3.04.2023
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں