سوال : جو انسو آنکھ سے بہہ نہیں پاتا وہ کدھر جاتا ہے؟
جواب:
جو نہ بہہ سکا تو وہ تھم گیا ۔ اور جو تھم گیا وہ تو جم گیا ۔ کہ وہ آنسو بہہ جاتا تو شاید مٹی میں مل کر فنا ہو جاتا لیکن جم کر وہ انسو ظالم کے لیئے بددعا بن گیا اک سزا بن گیا ۔ وہ آہ بن گیا۔ جس نے عرش ہلا دیا اور وہ مظلوم بن گیا جس نے رب کعبہ کو رحمن سے جبار بنا دیا ۔ اور ظالم کی سزا کا اعلان کروا دیا وہ سزا جواب کبھی نہیں ٹل سکتی ۔ جبھی کہتے ہیں اس نہ بہنے والے اشک سے ڈرو کہ یہ بہہ کر رلتا نہیں، نہ بہہ کر رول دیا ہے ۔
(چھوٹی چھوٹی باتیں)
(ممتازملک۔پیرس)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں