ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

جمعہ، 1 اپریل، 2022

خوش فہمیاں بہت ہو چکیں/ کالم

بہت ہوئیں خوش فہمیاں 
تحریر:
    (ممتازملک ۔پیرس)

 عمران خان صاحب آپ کے پے در پے جھوٹ اور پلٹے بازیاں نہ عوام کی زندگی کو بدل سکے نہ ہی اس ملک کی قسمت بدل سکے ۔ تقریوں سے ملک نہیں چلا کرتے ۔ ہم نے آپ کی خفیہ طاقتوں کے ذریعے جبری حکومت لائے جانے پر بھی آپ کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشاٹ کا اظہار کیا ۔ لیکن افسوس آپ نے اپنے ہی ہر قول کو مذاق بنا دیا ۔ آپ کو اب جانا ہی ہو گا لیکن آپ کا پھیلایا ہوا گند پچھلے 70 سال کے گند پر بھی بازی لے گیآ ہے ۔ اسے صاف کرنے میں اب قوم کو کیا کیا بھگتنا پڑیگا اللہ جانے ۔ لیکن اب آپ کا جانا ملکی سلامتی کے لیئے بیحد ضروری ہو چکا ہے ۔ آپ کے پھیلائے ہوئے تنخواہ دار جعلی اکاونٹس لوگوں پر کتے کی طرح بھونک بھونک کر آپکو ڈان بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اس  طرح حکومتیں کامیاب نہیں ہوا کرتیں ۔ کامیابی کے لیئے زمین پر کام کرنا پڑتا ہے جو حقیقت میں دکھائی بھی دے ۔ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بھی کرے ۔ لیکن عمران جان کے جانے کے بعد بھی جس کی بھی حکومت برسر اقتدار آئے گی وہ ابھی سے اس بات کو اپنے ذہن میں بٹھا لے کہ اسے بھی اسی رد عمل کا سامنا کرنا پڑیگا جو موجودہ حکومت کو نااہلیوں پر دیکھنا پڑا ہے ۔ لہذا کوئی یہ نہ سمجھے کہ اس کی حکومت کے گند کو کارپٹ کے نیچے کرنے کی اجازت دی جائیگی۔ پاکستانی عوام کو دنیا میں عزت و وقار کیساتھ جینے کا پورا حق حاصل ہے۔ اور اس ملک کے عوام کے ساتھ زبانی جمع خرچی کا کھیل اب بند ہونا چاہیئے۔  پاکستانی عوام کو جس گندی زبان اور بدلحاظ بدزبان سیاست کا تحفہ موجودہ حکومت نے دیا ہے اس کی دنیا کی تاریخ میں بھی مثال مشکل سے ہی ملے گی ۔ کام نہ کرنا بس لوگوں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر بدزبانی کرو تاکہ لوگ اپنی عزت بچانے کے لیئے گونگے بہرے ہو جائیں ۔ یہ کونسا رہاست مدینہ کا نمونہ ہے یا کونسا یورپ ہے جہاں سے عمران خان صاحب نے یہ طرز حکومت اپنایا ہے؟ ہم تو آج تک یہ بات جاننے سے محروم ہیں ۔ آنے والی حکومت چاہے کسی کی بھی ہو موجودہ حکومت کے نقش قدم پر چلنے سے باز رہے ۔ ہمیں تعلیم چاہیئے اچھی تربیت چاہیئے ۔ ملک میں فورا ہماری  قومی زبان اردو  کا نفاذ چاہیئے۔ ہمیں ترقی چاہیئے۔ انصاف چاہیئے ۔صحت چاہیئے ۔ وہ سب کچھ چاہیئے جو ترقی یافتہ ممالک کے عوام کو حاصل ہے لیکن ہمارے مذہب اور معاشرت کی حدود کے اندر رہ کر چاہیئے ۔ اس کے لیئے نہ ہمیں کرپشن منظور ہے نہ غنڈہ گردی ۔ اس لیئے پاکستان کی حفاظت اور پاکستانیوں کو حقوق کی فراہمی اور  انکی معاشرتی تربیت کا اہتمام کیجیئے تاکہ اس قوم میں صبر ،برداشت، مساوات اور رواداری کو فروغ دیا جا سکے ۔  ہمیں ہماری ترقی زمین پر دکھائی دینی چاہیئے اور دنیا بھر میں سنائی دی جانی چاہیئے۔ 
                    ●●●

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/