ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

بدھ، 23 مارچ، 2022

دیس پاکستان ہے / شاعری ۔ قومی شاعری



دیس پاکستان ہے 
کلام: (ممتازملک ۔پیرس)



سرحدوں پر آج بھی پہرے پہ ہیں وہ عاشقان
اس وطن کی آرزو میں دی تھی جن لوگوں نے جان
جی رہے ہیں جو انہیں احساس ہی شاید نہیں 
کاٹ کر پردیس آو تو سمجھ پاو گے مان
گود میں کھیلے ہیں جسکی ملک پاکستان ہے
دیس پاکستان ہے بس دیس پاکستان ہے
۔۔۔۔۔
کاش کہ خود احتسابی بھی میرا ایمان ہو
زندگی میں عشق کلمہ صرف پاکستان ہو
نوچتے ہیں کاٹتے ہیں روز اسکو بانٹتے ہیں
ظلمتوں سے یوں نکلتا ہے کہ جگ حیران ہو 
گود میں کھیلے ہیں جسکی ملک پاکستان ہے
دیس پاکستان ہے بس دیس پاکستان ہے
۔۔۔۔
پانیوں میں اسکے رکھی ہے شفا میرے لیئے
گرم ہو یا سرد ہو اسکی ہوا میرے لیئے
کیوں شکایت نہ کروں جب درد ہوتا ہے تجھے
کھل کے جب برسی ہے رحمت کی گھٹا میرے لیئے 
گود میں کھیلے ہیں جسکی ملک پاکستان ہے
دیس پاکستان ہے بس دیس پاکستان ہے
۔۔۔۔۔۔
پاک ہے جو سر پہ اپنے ایک سائیبان ہے
دشمنوں سے  کیوں ڈرے خود رب جو نگہبان ہے
ہم نے خود ممتاز رہنا ہے سبھی اقوام میں 
دوسروں کی بھی حفاظت اپنا تو ایمان ہے
گود میں کھیلے ہیں جسکی ملک پاکستان ہے
دیس پاکستان ہے بس دیس پاکستان ہے
●●●

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/