ممتازملک ۔ پیرس

ممتازملک ۔ پیرس
تصانیف : ممتازملک

منگل، 22 دسمبر، 2020

● (41) دنیا تیرے کتنے رنگ/ اردو شاعری ۔ میرے دل کا قلندر بولے


(41) دنیا تیرے کتنے رنگ
 


دنیا کتنے رنگ بدل کر میرے سامنے آئے گی
اور تو کتنے دھوکے دیگی کتنے ناچ نچائے گی

نہ تجھ میں تہذیب کہیں ہے نہ تیرا ایمان کوئی 
جو تیرا اعتبار کریگا اسکو جل دیجائے گی

دل پر ایسا وار کریگی دل کے ٹکڑے چار کریگی 
روشن آنکھ اور سنتے کان میں کتنا زہر ٹپکائے گی

جو بھی تیرے پیچھے آیا رسوا ہوا بدنام ہوا 
جتنا تجھ سے دور میں بھاگوں اتنا پیچھے آئے گی

اپنے اپنے ظرف کے جیسا سب کا تیرے ساتھ رویہ
لیکن تو تو اک لاٹھی سے سب کو ہانکے جائے گی

تجھ سے تو ممتاز کی راہیں کبھی بھی مل نہ پائیں گی
تجھ میں ہے گر رتی غیرت منہ نہ مجھے دکھلائے گی 
●●●
کلام: ممتازملک 
مجموعہ کلام: میرے دل کا قلندر بولے اشاعت: 2014ء
●●●

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شاعری / /مدت ہوئ عورت ہوۓ/ ممتاز قلم / سچ تو یہ ہے/ اے شہہ محترم/ سراب دنیا/ نظمیں/ پنجابی کلام/